بھارتی انجینیئر کے گھرچھاپہ، سیوریج پائپ سے لاکھوں روپے برآمد

کرناٹک میں انسدادبدعنوانی بیورو کا پی ڈبلیوڈی کے انجینئر کے گھر پرچھاپہ ،سیوریج لائن اور دیگر مقامات سے 40 لاکھ روپے ملے

بھارتی میڈیا کے مطابق  بھارتی ریاست کرناٹک کے ضلع گلبرگہ میں سرکاری افسران کے خلاف ریاست گیر کریک ڈاؤن کے سلسلے میں  انسداد بدعنوانی بیورو نے محکمہ تعمیرات عامہ پی ڈبلیوڈی کے جوائنٹ انجینیئر شانتھا گواڑا برادرکے گھر پر چھاپہ مارا اور پانی کےپائیپوں اور دیگر خفیہ مقامات سے 40  لاکھ بھارتی روپے  اور بھاری مقدار میں سونا برآمد کرلئے۔

انسداد بدعنوانی  بیوروں کی جانب سے جاری کردہ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ  پی ڈبلیوڈی کے جوائنٹ انجینئر شانتھا گواڑا برادر نے گھر میں سیوریج کی مصنوعی لائنیں بچھائی ہوئی تھی جس میں لاکھوں روپے چھپائے گئے تھے ،ادارے کے اہلکاروں نے پلمبر کی مدد سے لائنوں کو کھولا  اور لاکھوں روپے کیش برآمد کرلئے۔

یہ بھی پڑھیے

بھارتی کسانوں کا احتجاج رنگ لے آیا، مودی نے معافی مانگ

انڈیا میں انتہاپسندی عروج پر، بین المذاہب شادیاں بھی خطرے سے دوچار

واضح رہے کہ ادارے کی جانب سے چیف منسٹر بسواراج بومئی  کو خفیہ رپورٹ پیش کی گئی جس میں بتایا گیا تھا کہ  سرکاری اہلکار سنگین بدعنوانیوں میں  ملوث ہیں ،ریاست گیر بدعنوانی  کے خلاف جاری آپریشن میں 15 سرکاری افسران  کے خلاف  ان کی  رہائش گاہوں سمیت 60 مختلف مقامات پر چھاپہ مار کارروائیاں کی گئی ہیں  ادارے نے بنگلور ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے دفتر پر بھی چھاپا مارا تھا جس میں لاکھوں روپے برآمد کئے گئے تھے ۔

متعلقہ تحاریر