اسرائیلی فوج ایران کےخلاف کارروائی کیلئے تیار ہے، صہیونی وزیردفاع

اسرائیلی وزیردفاع کا کہنا ہے کہ اسرائیل کی سلامتی کےلئے خطرہ بننے والے ہر امکان کو ختم کریں گے

صہیونی ریاست اسرائیل کے وزیردفاع  نے ایران کے جوہری پروگران کو  ایک عالمی مسئلہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم اسرائیل کسی بھی صورت میں ایران کو جوہری طاقت بننے نہیں دے گا اسرائیلی فوج  ایران کے خلاف کارروائی کےلئے تیار ہے۔

گزشتہ دنوں عمان کے ساحل پر اسرائیلی آئل ٹینکر پر ایک مہلک ڈرون حملے کے بعد اسرائیل اور ایران کے حوالے سے خطے میں کشیدگی میں اضافہ ہو ا تھا ،اس حملے میں ایک برطانوی اور ایک رومانیہ سے تعلق رکھنے والےشہری ہلاک ہوگئے تھے ، حملے کے بعد اسرائیل نے اس حملے کا الزام  ایران پر عائد کیا تھا ، اسرائیل کا کہنا تھا کہ اس نے اتحادیوں کو "ٹھوس ثبوت” فراہم کیے ہیں کہ ٹینکرپر حملے کے پیچھے ایران کا ہاتھ تھا،  ایران نے اسرائیل کے الزام کو مسترد کردیا تھا تاہم اسرائیل کا کہنا تھا کہ اس حملے کا ہر صورت  جواب دیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیے

یورپی ممالک نے مغربی کنارے پر اسرائیلی تعمیرات کی مخالفت کردی

اسرائیلی کمپنی نے امریکہ کی حساس معلومات چرالی؟

گذشتہ روز اسرائیل کے معروف اخبار ، ٹائمز آف اسرائیل کے مطابق صہیونی ریاست کے سابق آرمی چیف اور وزیردفاع بینی گینٹز نے اعلان کیا ہے کہ تل ابیب مستقبل میں عالمی طاقتوں اور تہران کے درمیان طے پانے والے کسی بھی معاہدے کی شرائط کو بہتر بنانے کی کوششوں کے ساتھ مل کر ایران کے جوہری پروگرام پر فوجی حملہ کرنے کی کےلئے تیار ہے۔

 انہوں نے کہا کہ  اسرائیل ایک ایسا جوہری معاہدہ چاہتا ہے جو نہ صرف ایران کے یورینیم کی افزودگی کے مسئلے کو حل کرے بلکہ خطے میں ایران کی بڑھتی ہوئی سرگرمیوں کو بھی محدود  کرے، انھوں نے واضح کیا کہ ایک عالمی طاقتوں کے ساتھ ایران کا ایسا معاہدہ ضروری ہے جو کے موجودہ  یورینیم کی افزودگی کے معاہدے میں موجود خلا کو ختم کرے ، ایران ککے میزائل سسٹم کے ساتھ ساتھ  جوہری معاہدے کی مدت کے اور ایران کی خطے میں سرگرمیوں  کو روکنے میں کرادار ادا کرے  اور اگر ایسا نہیں ہوتا تو ہم خاموشی سے یہ منظر نہیں دیکھیں گے ہم آگے بڑھیں گے اور اسرائیل کی سلامتی کےلئے خطرہ بننے والے ہر امکان کو ختم کریں گے ۔

متعلقہ تحاریر