روس میں کوئلے کی کان میں آگ لگنے سے 52 کان کن ہلاک

حادثہ کان کے وینٹیلیشن شافٹ میں آگ لگنے سے پیش آیا، جس میں ریسکیو اہلکار بھی ہلاک ہوگئے

روس میں  گذشتہ ایک دہائی کے دوران کوئلے کی کان میں ہونے والے سب سے بڑے حادثے میں ہلاک ہونے والے کان کنوں کی تعداد 50 سے تجاوز کرگئی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق روس کے شہر ماسکو سے تقریباً 3,500 کلومیٹر مشرق میں سائبیریا میں  کے علاقے کیمیروو کی ِسٹویازہایا کان کے وینٹیلیشن شافٹ میں آگ لگ گئی جس کے باعث  زہریلی گیس پوری کان میں بھر گئی  جس کے نتیجےمیں کان کی گہرائی میں موجود  کان کن موقع پر ہلاک ہوگئے ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق کان میں پیش آنے والے حادثے میں  ریسکیوٹیم کے چھ اہلکار بھی ہلاک ہوگئے جو کان میں پھنسے درجنوں کان کنوں کو  نکالنے کے لیے اترے تھے تاہم زہریلی گیس کی وجہ سے وہ بھی دم توڑ گئے۔

یہ بھی پڑھیے

روسی صدر نے کورونا سے بچاؤ کا کلینکل ٹرائل اپنے اوپر کرالیا

روس خلاء میں دنیا کی پہلی فلم بنائے گا، امریکہ پیچھے رہ گیا

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ  حادثے کے وقت کان میں 285 افراد  موجود تھے جو فوری طورپرجان بچانے میں کامیاب ہوئے تاہم  گہرائی میں موجود گیارہ موقع پر ہلاک ہوگئے جبکہ دیگر کو بچانے کی کوششیں کی گئیں تاہم  کامیابی نہیں ہوسکی،واقع میں زخمی ہونے والے  49  افراد کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جن میں سے بعض کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔واقع  میں تین افراد بشمول کان کے ڈائریکٹر کو مبینہ طور پر حفاظتی کوتاہیوں پر گرفتار کرلیا گیا ہے ۔

متعلقہ تحاریر