ٹوئٹر کے سی ای او کا مستعفی ہونے کا اعلان

بھارت سے تعلق رکھنے والے اگروال نئے سی ای او ہوں گے، سابق سی ای او نے اگروال پر اعتماد کا اظہار کردیا۔

ٹؤئٹر کے شریک بانی جیک ڈورسی نے اعلان کیا ہے کہ وہ سماجی رابطے کی ویب سائٹ سے بطور سی ای او استعفیٰ دے دیں گے، یہ اعلان اس وقت سامنے آیا ہے کہ جب انہیں کمپنی میں سرمایہ کاری کرنے والے ایک شخص کی جانب سے نکالنے کی کوشش کو ایک برس مکمل ہوچکا ہے۔

ڈورسی ایک ادائیگیوں کی کمپنی ‘اسکوائر’ کے بھی چیف ایگزیکٹیو ہیں، انہیں پچھلے سال منیجمنٹ کی جانب سے شدید دباؤ کا سامنا تھا جس کے مطابق کہا جا رہا تھا کہ ڈورسی دو کمپنیز کو ساتھ لے کر چلنے میں مشکلات کا شکار ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

پاکستانی ہیکرز نے افغانستان کی حکومتی شخصیات کو نشانہ بنایا، فیس بک

امریکی سینیٹ کا فیس بک کو حساس ڈیٹا محفوظ کرنے کا حکم

‘ میں نے ٹوئٹر چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے کیونکہ میرا یقین ہے کہ اب یہ اپنے بانیوں کے ساتھ آگے بڑھ سکتی ہے’، ڈورسی نے اپنے بیان میں کہا۔

کمپنی کے مطابق ٹوئٹر کے چیف ٹیکنیکل آفیسر پراگ اگروال ڈورسی کی جگہ سنبھالیں گے۔

ڈورسی نے کہا کہ ‘بطور سی ای او پراگ پر میرا بہت گہرا اعتماد ہے، اب ان کا وقت ہے کہ وہ قیادت کریں’۔

ڈورسی  2022 میں اسٹاک ہولڈرز کی میٹنگ تک بورڈ ممبر رہیں گے۔

مارچ 2020 میں ٹوئٹر نے اپنے مرکزی انویسٹرز کے ساتھ ایک ڈیل کی تھی جس کا مقصد سی ای او ڈورسی کو کمپنی سے نکالنے کی کوششوں کا خاتمہ تھا۔

ڈیل میں طے پایا تھا کہ ایک نئی کمیٹی بنائی جائے گی جس میں بورڈ آف ڈائریکٹرز کی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا۔

ٹوئٹر کے نئے آنے والے سی ای او اگروال نے سنہ 2011 میں کمپنی جوائن کی تھی اور اکتوبر 2017 سے وہ چیف ٹیکنالوجی آفیسر کے طور پر فرائض انجام دے رہے ہیں۔

اگروال نے اسٹینفورڈ یونیورسٹی سے کمپیوٹر سائنس میں پی ایچ ڈی کیا ہے اور ممبئی کے انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی سے کمپیوٹر سائنس میں بیچلرز کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔

متعلقہ تحاریر