شہوانیت دکھانے کےلئے بڑے بجٹ کی ضرورت نہیں، عشنا شاہ
انھوں نے کہا کہ اسکرین پر فینسی کاروں اور محلوں سے زیادہ کشش ہے
پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ عشناشاہ کا کہنا ہے کہ شہوانت کو پر کشش انداز سے دکھانے کےلئے کسی صورت بھی بہت بڑے بجٹ کی ضرورت نہیں ہوتی ہے، عشنا شاہ نے سک کک کی ویڈیو شیئرکردی۔
2013 میں "میرے خوابوں کا دیا” سے پاکستان ڈرامہ انڈسٹری میں اپنے کریئر کا آغاز کرنےوالی معروف اداکارہ عشنا شاہ نے اپنے سوشل میڈیا آفیشل اکاؤنٹ سے کینیڈا سے تعلق رکھنے والے گلو کار "سک کک” کی نئی البم "رول تھرو” کا گانا شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ یہ گانہ اس بات کا ثبوت ہے کہ شہوانیت دکھانے کےلئے صنفی پہلو کے ذریعے اسکرین کو پرکشش انداز سےدکھانے کے لئے کسی بہت بڑے بجٹ کی ہرگز بھی ضرورت نہیں ہوتی ہے، انھوں نے کہا کہ اسکرین پر فینسی کاروں اور محلوں سے زیادہ کشش ہے۔
Proof that one doesn’t need disgustingly large production budgets to make sensuality come to life. Attraction on screen is more than fancy cars & mansions. https://t.co/L6cPV7UI3Z
— Ushna Shah (@ushnashah) December 1, 2021
یہ بھی پڑھیے
اداکارہ عشنا شاہ نے پاکستانی خواتین کو خوبصورت ترین قرار دیدیا
بجلی، گیس اور پانی کی قلت سے عشنا شاہ بھی پریشان
واضح رہے کہ عشنا شاہ پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ ہیں جنہوں نے 2013 میں اپنے کیریئر کا آغاز کیا اور 2014 میں ڈرامہ سیریل بشر مومن سے کامیابی حاصل کی اور اس کےبعد دعا ، نیلم کنارے ، اب کر میری رفوگری، تھوڑا سا آسمان، لشکارا اور روبرو عشق جیسے سیریل میں مرکزی کردار ادا کیا۔