پراگ اگر وال نے ٹوئٹر کی حفاظتی پالیسی کو مزید سخت کردیا

ٹویٹر کی نئی حفاظتی پالیسی کے تحت بغیر اجازت کسی کی تصویر یا ویڈیو شیئر کرنے کی اجازت نہیں ہوگی

سماجی رابطوں کی  بین الاقوامی  ویب سائٹ ٹوئٹر کے نئے چیف آپریٹنگ آفیسر  کے عہدہ سنبھالتے ہیں ادارے  نے  ٹوئٹر کی حفاظتی پالیسی  میں ایک نیا اضافہ کردیا۔

معاشرے میں مختلف اقسام کے حراسانی کے واقعات  کی روک تھام کےلئے سماجی رابطوں کی ویب سائٹس فیس بک  اور انسٹاگرام کے بعد مائکروبلاگنگ کی ویب سائٹ  ٹوئٹر نے بھی اپنے صارفین  کے تحفظ کے لئے ایک نئی پالیسی متعارف کرادی ہے ، 37 سالہ بھارتی نژاد  پراگ اگروال نے ٹوئٹر کے شریک بانی  اور سابق چیف آپریٹنگ آفیسر   (سی ای او) جیک ڈورسی کی جگہ عہدہ سنبھالنے کے ایک روز بعد ہی  حراسانی  کے واقعات کی روک تھام اور صارفین کی نجی معلومات کے تحفظ کےلئے ایک نئی پالیسی متعارف کرائی ہے۔

یہ بھی پڑھیے

ٹوئٹر کے نئے سی ای گلوکارہ او شریاگھوشال کے بچپن کے دوست نکلے

ٹوئٹر کے سی ای او کا مستعفی ہونے کا اعلان

ٹوئٹر نے گذشتہ روز نئے ضابطہ کار کے بارے میں ایک بلاگ پوسٹ  شیئر کیا جس میں نئی پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے بتایا ہے کہ "بنیادی طور پر صارفین کی نجی معلومات کی رازداری اور حفاظت کو یقینی بنائے جانے کی جاری کوششوں کے سلسلے میں  ہم اپنی موجودہ نجی معلومات کی پالیسی کو اپ ڈیٹ کر رہے ہیں ، اعلان میں بتایا گیا ہے کہ کسی بھی شخص کی ذاتی معلومات جس میں اس کا ٹیلی فون نمبر ، گھر کا پتہ ، اور دیگر شناخت شامل ہو اس کو عام کرنے  کی پہلے سے ہی اجازت نہیں ہے تاہم نئی پالیسی کے تحت کوئی بھی صارف کسی دوسرے صارف   کی تصاویر ، ویڈیوز اور اسی طرح کا دیگر مواد اس کی اجازت کے بغیر شیئر نہیں کرسکے گا  او جو کوئی اس پالیسی کی خلاف ورزی کرے گا ادارہ اس کے خلاف مناسب اقدامات کرے گا۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ اگر کوئی بھی شخص کسی دوسرے صارف  کے حوالے سے خلاف ورزی کرتاہے تو مجاز نمائندےکی جانب سے ایک رپورٹ کرانا ہوگی تاکہ یہ یقینی بنایا جاسکے کہ تصویر یا ویڈیو کو بغیر اجازت کے شیئر کیا گیا ہے، اگر ٹویٹ میں موجود شخص اپنی رضامندی نہ ہونے کا حوالہ دیتے ہوئے اس کی اطلاع دے گا تو ٹوئٹر اس کی مرضی کے خلاف شیئر کردہ مواد کو مذکورہ شخص کے اکاؤنٹ سے حذف کردے گا۔

متعلقہ تحاریر