پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا کروز شپ کراچی پہنچ گیا
کروزشپ میں 14 منزلیں اور 1ہزار 4 سو گیارہ کمروں کے ساتھ 7 اسٹار ہوٹل،شاپنگ مالز اور،گیمنگ زون ، تین بڑے ہالز بھی موجود ہیں۔

پاکستانی کمپنی نیو چوائس انٹرپرائزز کی جانب سے اٹلی کا تیار کردہ جہاز شپ بریکنگ کے لئے خریدا گیا تھا تاہم اس کی بہترین حالت کو دیکھتے ہوئے کواب جہاز کو ہوٹل یا کروز کے طور پر استعمال کرنےکا فیصلہ کیا گیا ہے اس حوالے سے کمپنی نیو چوائس انٹرپرائزز کی کراچی پورٹ ٹرسٹ حکام سے ملاقات کے بعد اس جہاز کے مقام کیلئے جگہ بھی متعین کردی گئی ہے۔
کمپنی نیو چوائس انٹرپرائزز کا کہنا ہے کہ اٹلی کا تیار کردہ مذکورہ جہاز کو 2012 میں دوبارہ ری فربش کی گیا ہے جہاز 2023 تک کروز شپ کے طور پر چلانے کے سرٹائیفائیڈ ہے ۔موجودہ صورت حال میں اس طرح کے نئے کروز شپ کی مالیت 500 ملین ڈالر ہے۔
یہ بھی پڑھیے
ایکسپورٹرز کا ٹیکسٹائل برآمدات 20 ارب ڈالر تک لے جانے کا عزم
جاپانی بحریہ کے جہاز کا کراچی کا دورہ اور پاکستان نیوی کے ساتھ بحری مشقیں
کراچی پورٹ ٹرسٹ کے حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان پہنچنے کے بعد جہاز کا معائنہ کیا گیا ہے جس کے مطابق کروز شپ آئندہ 10 سے 15 سال کے لئے قابل استعمال ہے ۔