بابر اعظم کراچی کنگز کے نئے کپتان مقرر

پی ایس ایل ایڈیشن 7 میں کراچی کنگز کی کپتانی بابر اعظم کے سپرد کردی گئی، ایونٹ اگلے برس کے اوائل میں شروع ہونے کا امکان۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو ایک نئی ذمہ داری مل گئی ہے، جی ہاں، اب بابر اعظم پی ایس ایل 7 میں کراچی کنگز کی کپتانی کرتے ہوئے بھی نظر آئیں گے۔

کراچی کنگز کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے بابر اعظم کا ویڈیو پیغام شیئر کرکے شائقین کرکٹ کو اس خبر سے آگاہ کیا گیا۔

بابر اعظم نے کہا کہ کراچی کنگز ٹیم میرے لیے فیملی کی طرح ہے، گزشتہ پانچ برس سے اسی ٹیم سے کھیل رہا ہوں اور اس بار ٹیم اور انتظامیہ نے مجھے کپتانی کی ذمہ داری دی ہے۔

یہ بھی پڑھیے

بابر اعظم آئی سی سی کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کے کپتان مقرر

آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ کوالیفائر میچز نئے کووڈ ویریئنٹ کی وجہ سے منسوخ

ان کا کہنا تھا کہ کوشش کروں گا کپتان کی حیثیت سے 100 فیصد کردار ادا کروں، جب بھی کوئی ذمہ داری تفویض ہوتی ہے تو اس سے لطف اندوز ہوتا ہوں اور بہتر کارکردگی کی کوشش کرتا ہوں۔

واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ کا ساتواں ایڈیشن اگلے سال 2022 کے جنوری میں شروع ہوگا۔

متعلقہ تحاریر