شعیب ملک اور ثانیہ مرزا لاہور اور کراچی کی مہمان نوازی کے دلدادہ

پاکستانی کرکٹر اور انڈین ٹینس اسٹار کی شادی 2010 میں ہوئی تھی دونوں نے مشترکہ طور پر دبئی میں رہائش اختیار کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بلے باز شعیب ملک اور ان کی اہلیہ ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا ایک ہفتے کی موج مستی کے بعد واپس دبئی روانہ ہو گئے ہیں تاہم دونوں کراچی اور لاہور والے دوستوں کی مہمان نوازی کی تعریف کی ہے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جہاز کے اندر کے نظارے کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ "بلاآخر ہم موج مستی سے بھرپور ہفتے گزارنے کے بعد واپس دبئی جارہے ہیں۔”

یہ بھی پڑھیے

بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کا لاہور اسپورٹس کمپلیکس کا دورہ، اعصام الحق کے ساتھ پریکٹس

میسی نے ساتویں بار بیلن ڈی اور ایوارڈ اپنے نام کرلیا

انہوں نے لکھا ہے کہ "ہم نے لاہور اور کراچی کے دوستوں کی جانب سے کی جانے والی مہمان نوازی کو خوب انجوائے کیا۔”

شعیب ملک نے مزید لکھا ہے کہ "ہمیشہ کی طرح اس بار بھی گھر والوں ، دوستوں کے ساتھ بہترین وقت گزارنے کا موقع ملا۔ "

کرکٹر شعیب ملک اور ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کی شادی 2010 میں بھارتی شہر حیدرآباد دکن میں ہوئی تھی جبکہ ولیمہ کی تقریب سیالکوٹ میں ہوئی تھی ۔ تاہم دونوں نے مشترکہ طور پر دبئی میں رہائش اختیار کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

شعیب ملک کے ایک فین نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ "یہ بڑے افسوس کی بات ہے کہ لیجنڈ پاکستان کو چھوڑ کرچلے جاتے ہیں۔ یا پھر ملک میں آؤ مال بناؤ اور دبئی نکل جاؤ۔

ٹوئٹر صارف مبین خان علوی کا کہنا ہے کہ "کسی کو بھی الوداع کہنا بھی مشکل ہوتا ہے، مگر ثانیہ مرزا آپ کو الوداع کہتے ہوئے دل ٹوٹ کر کئی حصوں میں تقسیم ہوجاتا ہے۔ میں ہمیشہ سے آپ کو فالو کررہا ہوں ،آپ بہت مضبوط اور سیدھی بات کرنے والی خاتون ہیں۔

متعلقہ تحاریر