ویسٹ انڈیز کے خلاف ون ڈےاور ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے قومی اسکواڈ کا اعلان

ویسٹ انڈیز کے خلاف ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے پاکستانی اسکواڈ کے ناموں کا اعلان کردیا گیا تاہم فاسٹ باؤلر حسن علی کو آرام کرنے کا موقع دیا گیا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے جمعرات کو ویسٹ انڈیز کے خلاف ہوم سیریز کے لیے ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے اسکواڈز کا اعلان کر دیا ہے ۔ سیریز 13 دسمبر سے 22 دسمبر تک کراچی میں کھیلی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیے

شعیب ملک اور ثانیہ مرزا لاہور اور کراچی کی مہمان نوازی کے دلدادہ

بابر اعظم کراچی کنگز کے نئے کپتان مقرر

بنگلہ دیش کے خلاف حال ہی میں ختم ہونے والی ٹی ٹوئنٹی سیریز کا حصہ بننے والے 18 کھلاڑیوں میں سے حسن علی، عماد وسیم، سرفراز احمد اور شعیب ملک کو ٹیم کا حصہ نہیں بنایا گیا ہے جب کہ فاسٹ بولر محمد حسنین کو 15 رکنی اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔

اسی طرح جولائی میں انگلینڈ کے خلاف ون ڈے میچز کی سیریز کے لیے سلیکشن کے لیے دستیاب 17 کھلاڑیوں میں سے آصف علی، حیدر علی، افتخار احمد، خوشدل شاہ اور محمد وسیم جونیئر کی جگہ فہیم اشرف، حسن علی، سلمان علی آغا اور سرفراز احمد کو 17 کھلاڑیوں میں شامل کیا گیا ہے۔ عبداللہ شفیق کو ٹریولنگ ریزرو کے طور پر نامزد کیا گیا ہے۔

پی سی بی کی جانب سےجاری ہونے والےبیان میں کہا گیا ہے کہ 20 اوور کے میچز کو آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں شمار کیا جائے گا، جب کہ 50 اوور کے میچز آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ سپر لیگ کا حصہ ہوں گے۔

چیف سلیکٹر محمد وسیم نے کہا، "چونکہ ہم اکتوبر سے ٹی ٹوئنٹی کھیل رہے ہیں اور اب ہماری ٹیم کافی مستحکم اور متوازن ہے، اس لیے ہم نے کھلاڑیوں کی تعداد کو کم کر کے 15 کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس لیے ہم نے عماد وسیم، سرفراز احمد اور شعیب ملک کو شامل نہیں کیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ حسن علی سے مشاورت اور اس بات کو مدنظر رکھتے ہوئے کہ وہ کمر کی انجری سے واپسی کے بعد سے نان اسٹاپ کرکٹ کھیل رہے ہیں، ہم نے انہیں آرام کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ

بابر اعظم (کپتان)، شاداب خان (نائب کپتان)، آصف علی، فخر زمان، حیدر علی، حارث رؤف، افتخار احمد، خوشدل شاہ، محمد حسنین، محمد نواز، محمد رضوان (وکٹ کیپر) محمد وسیم جونیئر، شاہین شاہ آفریدی ، شاہنواز ڈہانی، عثمان قادر

ون ڈے اسکواڈ

بابر اعظم (کپتان)، شاداب خان (نائب کپتان)، آصف علی، فخر زمان، حیدر علی، حارث رؤف، افتخار احمد، امام الحق، خوشدل شاہ، محمد نواز، محمد رضوان (وکٹ کیپر)، محمد وسیم جونیئر محمد حسنین، سعود شکیل، شاہین شاہ آفریدی، شاہنواز دہانی، عثمان قادر

ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کا شیڈول

13 دسمبر – پہلا ٹی ٹوئنٹی کراچی میں

14 دسمبر – دوسرا ٹی ٹوئنٹی کراچی میں

16 دسمبر – تیسرا ٹی ٹوئنٹی کراچی میں

18 دسمبر – پہلا ون ڈے کراچی میں

20 دسمبر – دوسرا ون ڈے کراچی میں

22 دسمبر – تیسرا ون ڈے کراچی میں

متعلقہ تحاریر