لندن کے وکیل نے رانا شمیم کے حلف نامے کی تصدیق کردی

پاکستان آ کر عدالتوں کا سامنا کرنے کے لیے تیار ہوں، حلف نامہ رانا شمیم نے خود دفتر آ کر لکھوایا اور اپنے دستخط کیے۔

سابق چیف جسٹس گلگت بلتستان رانا شمیم کے حلف نامے کی تصدیق کرنے والے وکیل اوتھ کمشنر اور نوٹری پبلک نے کہا ہے کہ وہ پاکستان کی عدالتوں میں پیشی کے لیے تیار ہیں۔

انہوں نے یہ بیان اس تناظر میں دیا کہ ان کی پیشی سے اگر تصدیق ہو سکے کہ رانا شمیم نے ہی حلف نامے پر دستخط کیے تھے تو وہ یہ ثابت کرنے کے لیے پاکستان میں عدالتوں کا سامنا کرنے کے لیے راضی ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

صحافی مدثر نارو کی بازیابی کے لیے حکومتی کارکردگی صفر ہے، عدالت

بیان حلفی جمع ہوا یا نہیں، رانا شمیم اور انصار عباسی کی متضاد آرا

لندن میں دی نیوز اور جیو ٹی وی کے نمائندے مرتضیٰ علی شاہ سے خصوصی گفتگو میں چارلس گتھری نے تصدیق کی کہ جنگ اور دی نیوز میں شائع کیا گیا حلف نامہ صد فیصد درست ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ وہی حلف نامہ ہے جس پر انہوں نے دستخط کیے، مہر لگائی اور بعد ازاں جسٹس (ریٹائرڈ) رانا شمیم نے دستخط کیے۔

چارلس گتھری کا موقف تھا کہ رانا شمیم نے ان سے گفتگو کرتے ہوئے اس بات کی تصدیق کی تھی کہ وہ اپنے حلف نامےپر دستخط چاہتے ہیں، حلف نامے میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ سابق چیف جسٹس سپریم کورٹ ثاقب نثار نے ایک سینیئر جج پر نواز شریف اور مریم نواز کو بےجا قید میں رکھنے کے لیے دباؤ ڈالا تھا۔

چارلس گتھری نے کہا کہ جو حلف نامہ دی نیوز میں شائع ہوا وہ بالکل ٹھیک ہے اور یہی وہ دستاویز ہے جس پر میرے روبرو حلف اٹھا کر دستخط کیے گئے، انہوں نے کہا کہ رانا شمیم نے مجھے اپنا پاسپورٹ اور پاکستانی شناختی کارڈ بھی دکھائے تھے کیونکہ کوئی بھی حلف نامہ تیار کرنے کے لیے یہ بنیادی شرائط میں سے ایک ہے۔

متعلقہ تحاریر