کروزشپ تفریح کے لیے نہیں اسکریپ کے لیے خریدہ گیا ہے، صحافی افضل ندیم

کراچی پورٹ ٹرسٹ کے حکام کے مطابق پاکستان پہنچنے والا کروز شپ آئندہ 10 سے 15 سال کے لئے  قابل استعمال ہے۔

پاکستان کے معروف صحافی افضل ندیم ڈوگر نے کہا ہے اٹلی کا تیار کردہ کروزشپ بحری جہاز تفریح کے لیے نہیں اسکریپ کے لیے خریدہ گیا ہے۔ 1411 کمروں پر مشتمل جہاز پاکستانی کمپنی نیو چوائس انٹرپرائزز نے خریدہ ہے۔

ابتدائی طور پر بحری جہاز کی حالت کو دیکھتے ہوئے یہ اندازہ لگایا جارہا تھا کہ شپ بریکنگ کے لیے خریدے گئے جہاز کو تفریح کے لیے استعمال کیا جائے گا۔ کروزشپ بحری جہاز میں 14 منزلیں اور 1 ہزار 4 سو گیارہ کمروں کے ساتھ 7 اسٹار ہوٹل ، شاپنگ مالز ، گیمنگ زون اور تین بڑے ہالز بھی موجود ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

کرپٹو کرنسی مارکیٹ کریش کر گئی، بٹ کوائن کی قیمت میں 12 فیصد کمی ریکارڈ

پاکستان کو سعودی عرب سے تین ارب ڈالرموصول ہو گئے، مشیر خزانہ

تفریح کے دلدادہ لوگوں کی امیدوں پر پانی پھیرتے ہوئے معروف صحافی افضل ندیم ڈوگر نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ "لگژری بحری جہاز تفریح کیلئے نہیں خریدا ، اسکریپ کیلئے گڈانی پہنچا دیا گیا، گڈانی شپ بریکنگ یارڈ میں 56 ہزار ٹن وزنی کروز شپ ساحل سے تقریباً ایک ہزار فٹ کی دوری پر لنگر انداز ہوگیا ہے۔”

صحافی نے لکھا ہے کہ "لگژری بحری جہاز خریدنے والے شپ بریکر حاجی عالم خان کے مطابق بحری جہاز کو جلد ہی اسکریپ کرنے کا عمل شروع کیا جائے گا، جہاز اسکریپ کے لئے خریدا گیا، اس عمل میں 6 سے 7 ماہ کا عرصہ لگے گا، جہاز کو کسی تفریح کے لئے استعمال نہیں کیا جائیگا۔”

افضل ندیم ڈوگر نے مزید لکھا ہے کہ "بحری جہاز گڈانی شپ بریکنگ یارڈ کے پلاٹ نمبر 42 پر ٹوٹنے کے لئے لنگر انداز ہوا ہے۔ ناکارہ بحری جہاز میں رہن سہن کی تمام تر آرائشیں موجود ہیں۔ لگژری جہاز میں 700 کمرے،کسینو، سوئمنگ پولز، تھیٹر سنیما، فٹنس کلب، پارٹی ڈانسنگ ہال، گیم زون جیسی سہولیات موجود ہیں۔”

انہوں نے لکھا ہے کہ "لگژری کروز بحری جہاز 1993 میں اٹلی میں تیار کیا گیا، جہاز میں دو ہزار سے زائد مسافروں کے سوار ہونے کی گنجائش ہے، لگژری کروز پسنجر بحری جہاز پر 28 سال قبل 325 ملین امریکی ڈالر تعمیراتی لاگت آئی تھی۔”

واضح رہے کہ پاکستانی کمپنی نیو چوائس انٹرپرائزز کی جانب سے اٹلی کا تیار کردہ جہاز شپ بریکنگ کے لئے خریدا گیا تھا تاہم اس کی بہترین حالت کو دیکھتے ہوئے جہاز کو ہوٹل یا کروز کے طور پر استعمال کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

کمپنی نیو چوائس انٹرپرائزز کا کہنا ہے کہ اٹلی کا تیار کردہ مذکورہ جہاز 2012 میں ری فرنشڈ کیا گیا تھا ، جہاز 2023 تک کروز شپ کے طور پر چلانے کے سرٹائیفائیڈ ہے۔ موجودہ صورت حال میں اس طرح کے نئے کروز شپ کی مالیت 500 ملین ڈالر ہے۔

کراچی پورٹ ٹرسٹ کے حکام کا کہنا ہے کہ  پاکستان پہنچنے کے بعد جہاز کا معائنہ کیا گیا ہے جس کے مطابق کروز شپ آئندہ 10 سے 15 سال کے لئے  قابل استعمال ہے۔

کراچی پورٹ ٹرسٹ کے حکام کے مطابق پاکستان پہنچنے والا کروز شپ آئندہ 10 سے 15 سال کے لئے  قابل استعمال ہے۔

متعلقہ تحاریر