سام سنگ نے  کراچی میں ٹی وی سیٹ بنانے کے پلانٹ کا آغاز کردیا

مشیر تجارت نے پہلے ٹی وی لائن اپ پلانٹ کے آپریشنل ہونے پر سام سنگ کو مبارک باد دی

عالمی شہرت یافتہ ٹیکنالوجی فرم سام سنگ نے پاکستان ميں ٹی وی  صنعتکاری  ميں اہم  پيشرفت کرتے ہوئے کراچی میں ٹی وی سیٹ بنانے کا آغاز کردیاہے ۔ پاکستانی کمپنی آر این آر انڈسٹریز پرائیویٹ لمیٹڈ نے سام سنگ کے اشتراک سے ٹی وی سيٹ  کی تیاری کا عمل شروع کردیا ہے۔

وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت عبدالرزاق داؤد نے اس حوالے سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں بتایا ہے کہ سام سنگ کمپنی نے پاکستانی فرم آر اینڈ آر کے ساتھ مل کر کراچی میں ٹی وی سیٹس بنانے کا پلانٹ لگادیا ہے، ابتدائی طور پر اس پلانٹ میں 50 ہزار ٹی وی سیٹ بنائے جائیں گے تاہم اگلے دو برس میں کمپنی ٹی وی سیٹس کی پیداوار کو ایک لاکھ تک لے جائے گی، یہ وزارت تجارت کی میک-ان پاکستان پالیسی کا نتیجہ ہے۔ انھوں نے صعنت و تجارت کے شعبے میں  پاکستانی کمپنیوں کی عالمی کمپنیوں کے ساتھ شراکت داری  کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ یہ ابتدا ہے ابھی ترقی کا طویل سفر طے کرنا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے برآمدات میں کمی کا عندیہ دے دیا

فیڈرل بیورو آف ریونیو کی ریکارڈ کولیکشن، وزیراعظم کا خراج تحسین

عبدالرزاق داؤد نے پہلے ٹی وی لائن اپ پلانٹ کے آپریشنل ہونے پر سام سنگ الیکٹرونکس کمپنی کو مبارک باد بھی پیش کی۔اس سے قبل لکی گروپ اور سانگ سنگ کمپنی کے درمیان مقامی سطح پر موبائل فونز کی تیاری کا بھی معاہدہ ہوا تھا۔ گروپ اس وقت مقامی سطح پر کورین گاڑیاں کیا تیار کررہی ہے۔

متعلقہ تحاریر