آسٹریلوی کرکٹ کے سیکیورٹی ایکسپرٹس کراچی پہنچ گئے
سیکیورٹی ماہرین اگلے برس آسٹریلوی ٹیم کے دورہ پاکستان کیلیے انتظامات کا جائزہ لیں گے، پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے میچز بھی دیکھیں گے۔
آسٹریلیا کی سیکیورٹی ٹیم سوموار کی رات سندھ کے دارالحکومت کراچی پہنچی جو کہ آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے دورے سے قبل کراچی، راولپنڈی اور لاہور میں سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لے گی۔
اگلے سال مارچ یا اپریل میں کینگروز کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان اسی ٹیم کی رپورٹ سے مشروط ہوگا۔ اگر چار رکنی سیکیورٹی ٹیم نے سیکیورٹی صورتحال تسلی بخش قرار دی تو آسٹریلیا 24 سال بعد پاکستان میں دو طرفہ سیریز کھیلے گا۔
یہ بھی پڑھیے
سیکیورٹی خدشات کا بہانہ، نیوزی لینڈ نےکرکٹ سیریز منسوخ کردی
نیوزی لینڈ کے خلاف بین الاقوامی کھلاڑی پاکستان کے حق میں بول پڑے
اطلاعات ہیں کہ سیکیورٹی ٹیم پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان کراچی میں ہونے والے میچز کا جائزہ لے گی اور ان میں کیے گئے انتظامات پر تفصیلی رپورٹ تیار کرے گی۔
پی سی بی کی طرف سے جاری کردہ شیڈول کے مطابق دونوں ٹیمز کے مابین 3 ٹیسٹ میچز، 3 ون ڈے اور 1 ٹی 20 میچ کھیلا جائے گا۔
کراچی آنے والے وفد میں کرکٹ اسٹریلیا کے تین سیکیورٹی ایکسپرٹ اور ایک آزاد سیکیورٹی ایکسپرٹ شامل ہیں۔
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین ٹی 20 اور ون ڈے میچز 13 تا 22 دسمبر تک کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے، آسٹریلوی وفد ان میچز کے سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لے گا۔