کراچی والے رومان پرور دسمبر میں مہنگی بجلی کو روئیں گے
نیپرا نے کراچی میں بجلی کی قیمت فی یونٹ 3 روپے 75 پیسے بڑھا دی، لائف لائن صارفین پر اطلاق نہیں ہوگا۔

دسمبر کے مہینے میں بےوفا صنم کی طرح نیپرا نے کراچی والوں کو نیا دکھ دے دیا، اہلیانِ کراچی کے لیے نیپرا نے بجلی کی قیمت میں 3 روپے 75 پیسے فی یونٹ اضافہ کر دیا ہے۔
نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری کی طرف سے نکالے گئے نوٹی فکیشن کے مطابق بجلی کی قیمت ستمبر کے فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز کی مد میں بڑھائی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیے
مہنگائی کم ہوجائے گی، بس قوم نے گھبرانا نہیں ہے، شوکت ترین
مہنگائی، تجارتی خسارہ اور ڈالر کی اونچی اڑان اسٹاک مارکیٹ کو لے بیٹھی
مراسلے میں بتایا گیا ہے کہ کراچی کے صارفین سے اضافہ شدہ رقم دسمبر کے بجلی بلوں میں وصول کی جائے گی۔
فیصلے کا اطلاق لائف لائن صارفین پر نہیں ہوگا لیکن باقی صارفین کو آئندہ ماہ اضافی بل ادا کرنا پڑے گا جس کے تحت ایک اندازے کے مطابق کراچی کے صارفین 6.5 ارب روپے سے زائد رقم کی ادائیگی کریں گے۔