وفاقی کابینہ نے چیئرمین ایس ای سی پی کی مدت ملازمت میں توسیع کردی

عامر خان کو اگست 2019 میں چئیرمین ایس ای سی پی تعینات کر دیا گیا۔

وفاقی کابینہ نے چئیرمین سیکیورٹی اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) عامر خان کی مدت ملازمت میں توسیع کی باقاعدہ منظوری دے دی ہے۔

عامر خان کواگلے 3 سال کی لئے کمشنر ایس ای سی پی تعینات کر دیا ہے. وزیر اعظم عمران خان نے عامر خان کو دسمبر 2018 میں کمشنر ایس ای سی پی تعینات کیا تھا۔

عامر خان کو اگست 2019 میں چئیرمین ایس ای سی پی تعینات کر دیا گیا۔ گزشتہ 10 سالوں میں توسیع حاصل کرنے والے پہلے چئیرمین ہیں۔ مشیر خزانہ شوکت ترین نے کابینہ کو ایس ای سی پی میں کی گئی اصلاحات سے آگاہ کیا۔

پی ٹی آئی کے تین سالہ دور میں ایس ای سی پی میں جامع اصلاحات کی گئیں ہیں۔ تین سال میں کمپنیوں کی رجسٹریشن میں 70 فیصد اضافہ ہوا. پاکستان میں رجسٹرڈ کمپنیوں کی تعداد 92,000 ہزار سے بڑھ کو 156,000 سے تجاوز کر گئی.

کورونا کی وبا کے باوجود اسٹاک مارکیٹ پرفارم کرتی رہی. کمپنی رجسٹریشن کا عمل مکمل طور پر ڈیجیٹل کر دیا گیا۔ گذشتہ ایک سال میں اسٹاک مارکیٹ میں 10 آئی پی اوز کئے گئے. کمپنیوں نے ایک سال میں اسٹاک مارکیٹ سے 56 ارب روپے کا سرمایہ اکٹھا کیا۔

اسٹارٹ اپ اور ایس ایم ایز کو سرمائے کی آسان فراہمی کے لئے سکیور ٹرانزیکشن رجسٹری قائم کی گئی۔ گزشتہ ایک سال میں ایس ای سی پی کے 14 قوانین میں سے 12 قوانین میں جامع ترامیم کی گئیں ہیں۔

اسٹاک مارکیٹ میں جیم بورڈ اور ایکسچینج ٹریڈیڈ فنڈز کا اجراء کیا گیا ۔ تین سالوں میں  ورلڈ بینک کی کاروباری آسانیوں کی درجہ بندی میں 28 درجہ بہتری آئی

متعلقہ تحاریر