ڈھاکہ ٹیسٹ: ساجد خان کی 8 وکٹیں ، پاکستان نے بنگلادیش کو فالو آن کردیا

چوتھے دن کے اختتام تک پاکستان کی جانب سے اسپنر ساجد خان نے بہترین باؤلنگ کرتے ہوئے چھ وکٹیں حاصل کیں تھیں۔

ڈھاکہ ٹیسٹ کے 5ویں روز پاکستانی باؤلرز نے بنگلادیشی بلے بازوں کے پرخچے اڑاتے ہوئے ساری ٹیم کو 87 رنز پر آؤٹ کرکے 213 رنز کی برتری کے ساتھ فالو آن کر دیا ہے۔

پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کے کھلاڑی بارش سے متاثرہ ٹیسٹ میچ میں فتح اور سیریز میں کلین سویپ کے لیے زور دیں گے۔ ساجد خان نے بنگلہ دیش کی لائن اپ کے ذریعے 8 وکٹیں حاصل کیں۔

یہ بھی پڑھیے

پی ایس ایل کا 7واں ایڈیشن: پلیئرز ڈرافٹ کے لیے 443 کرکٹرز رجسٹرڈ

پاکستان کو ننھا شاداب خان مل گیا

بنگلادیش کے دارالحکومت ڈھاکہ میں دو ٹیسٹ میچز پر سیریز کا دوسرا ٹیسٹ پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان کھیلا جارہا ہے۔ بارش کی وجہ سے چوتھے روز بھی میچ تاخیر شروع ہوا ۔ اظہر علی نے 56 رنز اور کپتان بابر اعظم نے 76 رنز سے اننگز کا دوبارہ آغاز کیا ۔ تاہم کپتان بابر اعظم آتے ہی آؤٹ ہو گئے۔ پاکستان کی جانب سے فواد عالم نے 50 رنز اسکور کیے اور محمد رضوان 53 رنز بنا کر آؤٹ  ہوئے۔ اس کے بعد پاکستان نے پہلی اننگز 300 رنز پر ڈیکلیئر کردی۔

بنگلادیش کی ٹیم کا آغاز اچھا نہیں رہا اور ابتداء ہی سے ان کی بیٹنگ لائن لڑکھڑا گئی ۔ اور چوتھے دن کے اختتام تک بنگلادیش کے 7 کھلاڑی 76 رنز بنا کر پوہلین لوٹ گئے تھے۔ شادمان اسلام  نے 3 رنز، محمود الحسن (0)،  نجم الحسن 30 ، مومن الحق (1)، مشفیق الرحیم (5)، مہدی حسن (0) اور  لٹن داس نے صرف 6 رنز بنائے۔

چوتھے دن کے اختتام تک پاکستان کی جانب سے اسپنر ساجد خان نے بہترین باؤلنگ کرتے ہوئے چھ وکیٹیں حاصل کیں تھیں۔

پاکستان کی نئی پہچان اسپن ساجد خان نے بنگلادیشی اوپنرز محمود الحسن کو صفر پر اور شادمان اسلام کو تین رن پر آؤٹ کردیا۔ جبکہ کپتان مومن الحق ایک رن پر رن آؤٹ ہوئے ، چائے کے وقفے تک بنگلادیش کے 3 کھلاڑی 22 رنز پر آؤٹ ہو چکے تھے۔

متعلقہ تحاریر