40 نئے ٹیکسٹائل پلانٹس سے 6 بلین ڈالر کا فائدہ ہوگا، اپٹما

100 نئے انڈسٹریل پلانٹس لگانے سے پچھلے سال کے مقابلے میں برآمدات 30 فیصد بڑھیں، اسی رفتار سے پیش قدمی کرنی ہے، اپٹما

آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن نے اپنے آفیشل اکاؤنٹ سے ٹویٹ کی ہے کہ ملک میں 100 نئے اعلیٰ معیار کے ٹیکسٹائل انڈسٹریل پلانٹس لگانے سے جولائی تا نومبر پچھلے سال کی گئی برآمدات کے مقابلے میں 30 فیصد اضافہ ہوا۔

ٹویٹ میں مزید کہا گیا کہ ہمیں اس رفتار کو جاری رکھنے کی ضرورت ہے کیونکہ ریاستیں قرضوں سے نہیں برآمدات سے خوشحال ہوتی ہیں۔

ایک اور ٹویٹ میں کہا گیا کہ برآمدات کے ذریعے ملازمتیں پیدا ہوں گی اور زر مبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوگا۔

یہ بھی پڑھیے

حکومت کھانے پینے کی اشیاء پر قیمتی زرمبادلہ خرچ کرنے لگی

زرمبادلہ کے ذخائر میں چین سب سے آگے

40 ملز میں 6 ہزار ایئر جیٹ کپڑا بنانے کی کھڈیاں لگی ہوئی ہیں۔ 3 ملین اسکوائر کلو میٹر پر محیط 40 پراسسینگ پلانٹس تعمیر کے مراحل میں ہیں۔

ان پلانٹس کی تعمیر مکمل ہونے کے بعد پاکستان کی ٹیکسٹائل برآمدات میں اگلے برس 6 بلین ڈالر کا اضافہ ہوگا۔

آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن (اپٹما) کی جانب سے دی گئی یہ معلومات نہایت حوصلہ افزا ہیں اور حکومت کی ملکی معیشت کو بہتر کرنے کے لیے کیے گئے اقدامات کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔

متعلقہ تحاریر