کراچی کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے

گلستان جوہر، پہلوان گوٹھ، قائدآباد، ملیر، شاہ فیصل، آئی آئی چند ریگر روڈ، صدر، کیماڑی، گلزار ہجری، فیڈرل بی ایریا میں زلزلہ محسوس کیا گیا۔

کراچی کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے، گلشن اقبال، گلستان جوہر اور گلشن حدید معمولی نوعیت کے زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں شامل۔

 مختلف علاقوں سمیت گلستان جوہر، پہلوان گوٹھ  اور قائد آباد میں بھی زلزلے کے جھٹکوں سے شہری خوف زدہ ہو گئے، لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکال آئے۔

یہ بھی پڑھیے

ضلع دادو کی تحصیل جوہی کے متعدد دیہاتوں میں سیلاب، انتظامیہ غائب

کے پی کے میں سیلاب متاثرین کے امدادی سامان کی فروخت کا انکشاف

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 4.1 اور گہرائی 15 کلو میٹر تھی جبکہ زلزلے کا مرکز ڈی ایچ اے کراچی سے 15 کلو میٹر شمال میں تھا۔

فیڈرل بی ایریا بلاک 5، گڈاپ، ملیر کینٹ، اسکیم 33 اور آئی آئی چندریگر روڈ پر بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

صدر، ٹاور، کیماڑی اور صفورا چورنگی کے علاقوں میں بھی معمولی نوعیت کا زلزلہ آیا ہے۔

متعلقہ تحاریر