ہم نے گوڈسے نہیں گاندھی کے ہندوستان سے الحاق کیاتھا،فاروق عبداللہ
یہ سمجھتے ہیں ہم ڈر جائیں گےلیکن ہم ڈرنے والے نہیں، ہم مقابلہ کریں گے اور گاندھی کا بھارت واپس لے کر رہیں گے
مقبوضہ کشمیر کے سابق کٹھ پتلی وزیراعلیٰ فاروق عبداللہ کہتے ہیں ہم نے گاندھی کے ہندوستان سے الحاق کیا تھا گوڈسے کے ہندوستان سے نہیں،ہم گاندھی کے راستے پر چل رہے ہیں اور گاندھی کا بھارت واپس لے کر رہیں گے۔
مودی کی انتہا پسندی نے مقبوضہ کشمیر کے سابق کٹھ پتلی وزیراعلیٰ فاروق عبداللہ کو بھی بھارت کا مخالف بنادیا۔فاروق عبداللہ نے مقبوضہ کشمیر کے بھارت کے ساتھ الحاق پر سوال اٹھادیا۔
یہ بھی پڑھیے
مودی کا کشمیر پالیسی پر یوٹرن؟
مودی حکومت نے معیشت کا دھڑن تختہ کردیا
#WATCH | We never raised any slogan against India. We were called Pakistanis… I was called even Khalistani… We follow the path of (Mahatma) Gandhi & want to bring Gandhi’s India back: National Conference chief Farooq Abdullah in Jammu (07.12.2021) pic.twitter.com/MAVlzoGPas
— ANI (@ANI) December 8, 2021
/p>
بھارتی میڈیا کے مطابق نیشنل کانفرنس کے سربراہ فاروق عبداللہ جموں میں ایک تقریب سے خطاب میں کہا کہ ہم نے کبھی بھارت کیخلاف نعرہ نہیں لگایا لیکن ہمیں پاکستانی کہا گیا۔ یہ سمجھتے ہیں کہ ہم ڈر جائیں گے لیکن ہم نے وہ نمک نہیں کھایا کہ ہم ڈر جائیں۔ہم آپ کا مقابلہ کریں گے اور ایمانداری سے کریں گے۔
فاروق عبداللہ نے مزید کہاکہ ہم نے کبھی بندوق نہیں اٹھائی،کبھی گرینیڈ نہیں اٹھایا،کبھی پتھر نہیں مارا، ہم گاندھی کے راستے پر ہیں اور گاندھی کے ہندوستان کو واپس لانا چاہتے ہیں، ہم نے الحاق کیا ہے تو گاندھی کے ہندوستان سے کیا ہے،ہم نے گوڈسے کےہندوستان سے الحاق نہیں کیا۔
ہم نے کبھی مسلمانوں،ہندوؤں اور سکھوں میں تفریق نہیں کی۔ہم گاندھی کا بھارت واپس لے کر رہیں گے۔کیونکہ پیدا کرنے والا خدا ہے، مجھے اگر نہرو کے خاندان میں پیدا کیا ہوتا تو میں برہمن ہوتا اور اندرا گاندھی کو میرے گھر پیدا کیا ہوتا تو وہ مسلمان ہوتیں۔
#WATCH | They think they have a majority and can do anything…In Punjab, they handed over 50 km area to BSF. Why? Is their Police not capable to control it? There also similar fight will happen as you saw in Nagaland…: National Conference chief Farooq Abdullah in Jammu (07.12) pic.twitter.com/fLvIuOsQi3
— ANI (@ANI) December 7, 2021
انہوں نے کہا کہ ہندوستان کی جمہوریت کا حال یہ ہے کہ یہاں کوئی سننے والا نہیں ، یہ سمجھتے ہیں کہ ہمارے پاس اتنی طاقت ہے کہ ہم کچھ بھی کرسکتے ہیں کیوں نہ ملک کو زمین دوز کردیں۔