آصف زرداری کا نوازشریف سے متعلق بیان افسوسناک ہے ، شہبازشریف

ہمیں ایسے بیانات سے گریز کرنا چاہیے اور ملک کی بہتری کے لیے کام کرنا چاہیے

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور مسلم لیگ ن کے  صدر میاں شہباز شریف نے سابق صدرمملکت اور پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کے نوازشریف سے متعلق بیان پر اپنا ردعمل دیتے ہوئے کہا ہےکہ نوازشریف سے متعلق زرداری صاحب کابیان افسوسناک  ہے۔

گذشتہ روز سماجی رابطوں کی  ویب سائٹ ٹوئٹرپر اپنے ردعمل میں شہبازشریف کا کہنا تھا کہ میاں نواز شریف کی پاکستان کے ساتھ غیرمتزلزل وابستگی ہمیشہ سے ناقابل تردید رہی ہے اور آصف زرداری جانتے ہیں کہ میاں نوازشریف کو کن حالات میں بیرون ملک جانا پڑا۔ شہبازشریف نے کہا کہ ہمیں ایسے بیانات سے گریز کرنا چاہیے اور ملک کی بہتری کے لیے کام کرنا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیے

شہباز شریف کراچی میں ن لیگ کے اتحادی ڈھونڈ رہے ہیں

اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ دینے کا حق، شہباز شریف 2013میں کچھ 2021میں کچھ

چھ  دسمبر کو پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں کارکنوں سے خطاب کرتےہوئے آصف زرداری نے کہا تھا کہ نواز شریف نے پنجاب میں ایسی حلقہ بندیاں کیں جو پاکستان پیپلزپارٹی کے خلاف تھیں، جو اس دھرتی پر مرنا نہیں چاہتا وہ اس دھرتی کے خلاف ہے، ہم اس دھرتی کے ہیں اور یہیں مریں گے۔

متعلقہ تحاریر