نیوزی لینڈ میں کم عمر بچوں کے سگریٹ خریدنے پر پابندی

14 برس سے کم عمر کے بچے سگریٹ نہیں خرید سکیں گے، ہر سال عمر میں اضافہ کردیا جائے گا، نیوزی لینڈ کا تاریخی فیصلہ۔

نیوزی لینڈ میں ایک قانون کے تحت نوجوانوں اور کم عمر افراد کے سگریٹ خریدنے پر پابندی عائد کی جا رہی ہے، اس پابندی کا مقصد سنہ 2025 تک پورے ملک کو سگریٹ نوشی سے پاک کرنا ہے۔

نئے قانون کے تحت 14 برس سے کم عمر کے بچوں کو نیوزی لینڈ میں سگریٹ خریدنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

یہ بھی پڑھیے

گلوکار علی ظفر بھی لاہور میں اسموگ سے پریشان

پنجاب میں اسموگ کا سبب بننے والوں کیخلاف آپریشن جاری،فیکٹری سیل

وزیراعظم جیسنڈا آرڈن کے منصوبے پر عمل درآمد کے لیے ہر سال اس عمر کی حد میں اضافہ کر دیا جائے گا۔

حکومت سگریٹ فروخت کرنے کے لیے دکانوں کو اجازت نامے بھی محدود تعداد میں جاری کرے گی۔

ملک بھر میں صرف 500 دکانوں کو سگریٹ فروخت کرنے کا لائسنس دیا جائے گا۔

حکومت کی جانب سے سگریٹ کی قیمتیں بھی بڑھائی گئی تھیں لیکن اس سے سگریٹ خریدنے والے صارفین کی تعداد کم نہ ہوئی جس کے بعد اب سخت اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

نیوزی لینڈ کی وزیر برائے فوڈ سیفٹی اور صحت عائشہ ویرل نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ نیوزی لینڈ سگریٹ سے پاک مستقبل کی طرف بڑھنے کے کے لیے تاریخی اقدامات کررہا ہے۔

متعلقہ تحاریر