اے ایس پی آمنہ بیگ بین الااقوامی ایوارڈ کیلیے نامزد
اسلام آباد پولیس کی خاتون افسر کو امریکی سفارتخانے کی جانب سے ایوارڈ کیلیے نامزد کیا گیا ہے، اعلان امریکی ناظم الامور نے کیا۔

اسلام آباد پولیس کی خاتون افسر کو امریکی سفارتخانے نے ایک ایوارڈ کے لیے نامزد کیا ہے جو کہ دنیا بھر کی خواتین کو بہادری کا مظاہرہ کرنے اور امن، انصاف، انسانی حقوق، صنفی مساوات کے حوالے سے دیا جاتا ہے۔
اسسٹنٹ سپرینٹنڈنٹ پولیس (اے ایس پی) آمنہ بیگ کو حوصلہ مند خواتین کے بین الاقوامی ایوارڈ کے لیے نامزد کیا گیا ہے، یہ اعلان ایک صنفی بنیاد پر تشدد کے خلاف تحریک کے 16 دنوں کے 30 سال مکمل ہونے کے موقع پر کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیے
ثمر من اللہ کی ‘آؤٹ سوئنگ’ نے بین الاقوامی ایوارڈ جیت لیا
مرزا پور 2 نے بہترین حقیقی پروگرام کا ایشین اکیڈمی ایوارڈ جیت لیا
تقریب کی میزبانی امریکی سفارتخانے کی ناظم الامور اینجلا ایگلر کر رہی تھیں۔
اے ایس پی آمنہ بیگ اسلام آباد پولیس میں Gender Protection Unit کی انچارج ہیں، یہ محکمہ خواتین اور ٹرانسجینڈرز کو امتیازی سلوک اور ناانصافی
سفارتخانے سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق ‘صنفی بنیاد پر تشدد کے خلاف تحریک کے 16 دن’ نامی مہم کا آغاز سنہ 1991 میں ہوا تھا۔ اس وقت 187 ممالک میں تقریباً 6 ہزار سے زائد تنظیمیں اس مہم میں حصہ لے چکی ہیں۔
پولیس افسر آمنہ بیگ کی ایوارڈ کے لیے نامزدگی کے لیے لکھے گئے مراسلے میں امریکی سفارتخانے نے لکھا کہ خاتون افسر نے نوجوان پاکستانی خواتین کے لیے ایک رول ماڈل کا کردار ادا کیا ہے۔









