آفریدی نے اپنے پی ایس ایل کے الوداعی سیزن میں کوئٹہ گلیڈی ایٹر کو جوائن کرلیا

پی ایس ایل7 میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے کھیلیں گے آفریدی کا یہ الوداعی پی ایس ایل ہوگا۔

اپنی دھواں دار بلے بازی سے  بوم بوم کا لقب  پانے والے شاہد آفریدی نے پاکستان سپر لیگ( پی ایس ایل) کے ساتویں ایڈیشن کے لیے ٹیموں کے درمیان کھلاڑیوں کے تبادلے میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز میں شمولیت اختیار کرلی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق شاہد خان آفریدی پی ایس ایل7 میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے کھیلیں گے  بوم بوم آفریدی کا  یہ الوداعی پی ایس ایل ایڈیشن ہوگا۔

آفریدی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹر کی جانب سے کھیلنے پر خوشی کا اظہارکرتے ہوئے کہاہے کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز جوائن کرنے کے لیے بہت پرجوش ہوں اور یہ میرا الوداعی پی ایس ایل ہے ، خواہش ہے کہ اختتام ٹرافی کے ساتھ ہو ۔

واضح رہے کہ  پی ایس ایل کے پچھلے ایڈیشن میں شاہد آفریدی نے ملتان سلطانز کی نمائندگی کی تھی۔ شاہد آفریدی کے علاوہ ملتان سلطانز کے جیمز ونس بھی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز میں شامل ہوگئے۔ رپورٹس کے مطابق دونوں فرنچائز نے ٹریڈ کی ہے جس کے بعد ملتان سلطانز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ڈائمنڈ اور سلور راؤنڈز کی پکس لی ہیں ۔ دوسری جانب افتخار احمد اور اعظم خان کے لیے فرنچائز میں تبادلہ ہوا ہے اعظم خان اسلام آباد یونائیٹڈ جبکہ افتخار احمد کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے کھیلیں گے ۔ پاکستان سپر لیگ کے لیے ڈرافٹنگ اتوار کو لاہور میں ہوگی جبکہ ٹورنامنٹ کا آغاز 27 جنوری سے کراچی میں ہوگا۔

متعلقہ تحاریر