سندھ یونین کونسلز، خواجہ سرا اور اسپیشل افراد کیلیے نشست مختص

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی سربراہی میں صوبائی کابینہ کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا، ہر لوکل کونسل میں ایک نشست مختص کی جائے گی۔

سندھ کابینہ نے تاریخی فیصلہ کرتے ہوئے ہر لوکل کونسل میں ایک نشست خواجہ سرا اور مختلف طور پر قابل افراد کے لیے مختص کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

کابینہ اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ اس فیصلے سے معاشرے کے پسماندہ افراد بشمول خواجہ سرا اور مختلف طور پر قابل لوگوں کو صوبائی حکومت میں شامل ہونے کا موقع ملے گا۔

یہ بھی پڑھیے

ایران نے عبوری افغان حکومت میں اپنی پراکسیز شامل کروا دیں

طالبان افغانستان میں کثیرالجہتی حکومت بنانے میں ناکام

وزیراعلیٰ کے ساتھ صوبائی وزرا سعید غنی، ناصر شاہ، ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب، معاونین خصوصی قاسم نوید اور ارباب لطف اللہ موجود تھے۔

سندھ کابینہ کے اس فیصلے پر شرمیلا فاروقی نے بھی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ٹویٹ کی اور کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ پسماندہ طبقے کے لیے مثال قائم کی ہے۔

متعلقہ تحاریر