ہم ٹی وی کی طرح دیگر میڈیا ہاؤسز بھی اپنے کھاتے پبلک کریں، فواد چوہدری

ہم نیٹ ورک لمیٹڈ کو 2004 میں ریپیلڈ کمپنیز آرڈیننس، 1984 کے تحت ایک پبلک لمیٹڈ کمپنی کے طور پر قائم کیا گیا تھا۔

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے ہم نیوز کی جانب سے اپنے سالانہ منافع کے انڈیکس پبلک کرنے پر سراہتے ہوئے دیگر میڈیا ہاؤسز کو ان کی تقلید کرنے پر زور دیا ہے۔

فواد چوہدری نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر پیغام شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ” میڈیا گروپس ہمیشہ یہ کہتے ہوئے دکھائی دیئے ہیں ان کے کاروبار میں کمی آئی لیکن ہم نیوز پاکستان کا واحد لسٹڈ میڈیا گروپ ہے جس نے 2020-21 میں ریونیو میں 33 فیصد اضافہ دکھایا ہے۔ "

یہ بھی پڑھیے

سندھ پولیو سے پاک ہوگیا؟ ایک سال میں کوئی کیس رپور ٹ نہیں ہوا

بھارتی فوج کے ایک اور افسر نے خودکشی کرلی

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات نے مزید کہا ہے کہ "دوسرے میڈیا ہاؤسز نے اپنے کھاتوں کو کبھی پبلک نہیں کیا اگر وہ بھی ہم نیوز کی مثال پر عمل کریں تو احسان ہوگا۔”

ہم نیٹ ورک لمیٹڈ کو 2004 میں ریپیلڈ کمپنیز آرڈیننس، 1984 کے تحت ایک پبلک لمیٹڈ کمپنی کے طور پر قائم کیا گیا تھا۔ کمپنی نے بین الاقوامی سیٹلائٹ چینلز کا آغاز کیا تھا جوکہ ثقافتی ورثے کو پیش کرتا ہے۔ کمپنی کے اہم کاموں میں پروڈکشن، اشتہار، تفریح اور میڈیا مارکیٹنگ شامل ہیں۔

30 جون 2021 تک ہم نیٹ ورک لمیٹڈ کے تقریباً 30 فیصد شیئرز ڈائریکٹرز، سی ای او، ان کی اہلیہ اور بچوں کے نام ہیں۔ 30 فیصد شیئر کمپنی کے سی ای او جناب دورید قریشی کے پاس ہے۔ اس کے علاوہ 27 فیصد سے زیادہ شیئرز مقامی لوگوں کے پاس ہیں عوام کے پاس ہیں۔ بقیہ تقریباً 13 فیصد شیئرز باقی شیئر ہولڈر کیٹیگریز کی ملکیت ہیں۔

کمپنی نے ہمیشہ سے ترقی کی منزل طےکی ہیں۔ سوائے مالی سال 18 سے مالی سال 20 تک جب منافع کی شرح کمی کی جانب گامزن رہی۔

مالی سال 17 میں دوہرے ہندسوں کے منافع کے بعد مالی سال 2018 میں آمدنی مین 1 فیصد کے قریب کم واقع ہوئی۔ کمپنی اپنی آمدنی کا زیادہ تر حصہ اشتہارات سے حاصل کرتی ہے۔ سال 2018 کے دوران، اشتہارات کی آمدنی میں 4.3 فیصد کمی واقع ہوئی، جبکہ سبسکرپشن کی آمدنی اور فلم کی تقسیم کی آمدنی میں اضافہ ہوا۔ عام انتخابات ہونے والے سیاسی عدم استحکام کی وجہ سے کمرشل ایئر ٹائم اور پروڈکشن ریونیو میں 203 ملین روپے کی کمی واقع ہوئی۔ دوسری طرف، پیداواری لاگت مالی سال 17 میں محصولات کے 59 فیصد سے بڑھ کر مالی سال 18 میں تقریباً 66 فیصد ہو گئی۔ یہ ہم نیوز کے آغاز کا وقت تھا۔ اس طرح، منافع مالی سال 17 میں تقریباً 22 فیصد کے خالص مارجن سے گر کر مالی سال 18 میں تقریباً 16 فیصد رہ گیا۔

متعلقہ تحاریر