مولانا طارق جمیل کے تمام سوشل میڈیا اکاؤنٹس ویری فائی ہوگئے

معروف مبلغ دین کے یوٹیوب، فیس بک، ٹوئٹر، انسٹاگرام اور ٹک ٹاک پر بنائے گئے تمام اکاؤنٹس کو ویری فائی کردیا گیا ہے۔

معروف مبلغ دین مولانا طارق جمیل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کی ہے کہ ان کے تمام سوشل میڈیا اکاؤنٹس کو ویری فائی کر دیا گیا ہے۔

ان کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر سوشل میڈیا مینیج کرنے والی ٹیم نے لکھا کہ ہمیں تمام سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ویری فائی کر دیا گیا ہے، مستند کانٹینٹ اور اپ ڈیٹس کے لیے ہمارے ویری فائیڈ اکاؤنٹس سے جڑے رہیے۔

اس کے ساتھ ہی ایک تصویر پوسٹ کی گئی ہے جس میں مولانا طارق جمیل کے یوٹیوب، فیس بک، انسٹاگرام، ٹوئٹر اور ٹک ٹاک اکاؤنٹس کے لنکس موجود ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

اسمبلیوں سے استعفوں کا کارڈ اپنے وقت پر کھیلیں گے، مولانا فضل الرحمان

جب مولانا آئے تھے وہ وقت تھا احتجاج کا، اب تو نئے الیکشن کا دورہے، شیخ رشید

سوشل میڈیا سے قبل مولانا طارق جمیل کے بیان اور تدریس کی آڈیو کیسٹیں بھی مارکیٹ میں بڑی تعداد میں فروخت ہوا کرتی تھیں لیکن سماجی رابطوں کے پلیٹ فارمز متعارف ہونے کے بعد مولانا صاحب کے ساتھیوں نے ان کے بیانات اور وعظ کو یوٹیوب پر اپ لوڈ کیا۔

بعد ازاں فیس بک اور باقی تمام پلیٹ فارمز پر بھی مولانا طارق جمیل کے آفیشل اکاؤنٹس بن گئے۔

اصل معنوں میں دین دار شخصیات دین کی اشاعت و ترویج کے لیے جدید تر ذرائع ابلاغ استعمال کر رہی ہیں نا کہ ہر دوسرے خطبے میں یہ کہا جائے کہ ‘زمانہ خراب ہوگیا، زمانہ بدل گیا’۔

زمانہ تو ہمیشہ سے ہی خراب تھا، بس جس نے دین کے لیے کام کرنا تھا وہ ہر زمانے میں حالات کی موافقت سے کام کرتا رہا۔

مولانا طارق جمیل صاحب کو یہ امتیاز بھی حاصل ہے کہ نوجوانوں کی بڑی تعداد جو کہ دینی باتوں سے دلچسپی نہیں رکھتی وہ بھی مولانا صاحب کی گفتگو سنتے ہیں اور ان کے شیریں لب و لہجے اور معلومات کے معترف اور معتقد ہیں۔

متعلقہ تحاریر