وزارت خزانہ کا ایس ایم ای بینک کی نج کاری منسوخ کرنے کا فیصلہ

ذرائع کے مطابق ایس ایم ای بینک کی مالیت حالت نج کاری میں آڑے آگئی ہے۔

ایس ایم ای بینک کی نج کاری منسوخ کرنے کا ابتدائی فیصلہ کرلیا گیا ہے، کیونکہ سرکاری بینک کے لیے صرف ایک خریدار ملا وہ بھی سنجیدہ نہیں ہے۔

وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق سرکاری بینک ایس ایم ای کی نج کاری کا معاملہ کھٹائی میں پڑگیا ہے۔ ایس ایم ای بینک کی نج کاری منسوخ کرنے کا فیصلہ کابینہ نج کاری کمیٹی کرے گی۔

یہ بھی پڑھیے

اسٹیٹ بینک نے آسان موبائل اکاؤنٹ اسکیم متعارف کروا دی

ایمیزون کے گودام میں طوفان کے باعث اموات پر دل شکستہ ہوں، جیف بیزوس

ذرائع کے مطابق ایس ایم ای بینک کی مالیت حالت نج کاری میں آڑے آگئی ہے۔ بینک مسلسل خسارے میں ہے اور اس کا مجموعی طور خسارہ 3 ارب روپے سے زیادہ ہے۔

وفاقی وزیر برائے نجکاری محمد میاں سومرو خود بینکر رہے ہیں اور بینک کے معاملات بخوبی جانتے ہیں، ذرائع کے مطابق   ایس ایم ای بینک کی نج کاری میں حکومت کو کوئی خاطر خواہ کامیابی نہیں ملی۔

ایس ایم ای بینک کی نج کاری میں صرف ایک خریدار ملا اور وہ ایک خریدار بھی سنجیدہ نہیں۔ بینک کی خریداری کا عمل مکمل کرنے کے لیے واحد خریداری کو کئی بار خطوط لکھے گئے لیکن وہ پھر بھی متحرک نہیں ہوا۔ حکومت پاکستان اب ایس ایم ای بینک کو تحلیل کرنے یا نیشنل بینک میں ضم کرنے پر غور کرسکتی ہے۔

متعلقہ تحاریر