جولائی سے نومبرکے دوران کارو ں کی فروخت 62 فیصد بڑھ گئی

جیپوں کی فروخت میں 82 فیصد، لائٹ کمرشل گاڑیوں میں 78.2 فیصد، کاروں میں 62 فیصد اور فارم ٹریکٹر کی فروخت میں 19 فیصد اضافہ ہوا

نومبر میں آٹو سیکٹر کے بعض شعبوں میں  فروخت میں منفی رجحان کے باوجود  جولائی سے نومبر تک رواں سال کے پہلے پانچ ماہ   کے دوران آٹوسیکٹر میں مجموعی طورپر  مثبت رجحان دیکھا گیا۔

پاکستان آٹو موٹیو مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق، رواں سال کے پانچ ماہ کے دوران آٹو سیکٹر میں مثبت رجحان رہا، ٹرکوں کی فروخت میں سال بہ سال 84.2 فیصد اضافہ ہوا، جیپوں کی فروخت میں 82 فیصد، لائٹ  کمرشل گاڑیوں میں 78.2 فیصد، کاروں کی فروخت میں 62 فیصد، فارم ٹریکٹر کی فروخت میں 19 فیصد اور دو اور تین پہیوں والی گاڑیوں کی فروخت میں 0.3 فیصد اضافہ ہوا۔

یہ بھی پڑھیے

کرپٹو کرنسی مارکیٹ کریش کر گئی، بٹ کوائن کی قیمت میں 12 فیصد کمی ریکارڈ

پی ایس ایکس میں شدید مندی، 100 انڈیکس میں 1053 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ

موٹرسائیکل بنانے والی کمپنی اٹلس ہونڈا لمیٹڈ نے نومبر میں 128,503 موٹر سائیکلیں  فروخت کرکے اکتوبر میں فروخت ہونے والے 125,031 موٹر سائیکلوں  کا اپنا ہی ریکارڈ توڑ دیا۔ جولائی-نومبر میں کمپنی کی فروخت 563,575 یونٹس تک پہنچ گئی جو ایک سال پہلے 512,010 تھی۔

اعداد و شمار کے مطابق پانچ ماہ کے دوران کاروں کی کل فروخت بڑھ کر 90,303 تک پہنچ گئی جو کہ گذشتہ سال تک  55,779 تھی ، نومبر میں گاڑیوں کی فروخت میں معمولی کمی دیکھنے میں آئی تاہم اکتوبر میں 17,413 سے 15,351 یونٹس تک پہنچ گئی۔

متعلقہ تحاریر