اومی کرون کا پہلا کیس، کراچی کے دو علاقوں میں مائیکرولاک ڈاؤن نافذ
متاثرہ خاتون کےرابطے میں آنے والے 51 افراد کے ٹیسٹ کیے جا رہے ہیں
عالمی وبا کورونا وائرس کے جنوبی افریقی قسم اومی کرون کے پہلے مریض کی تصدیق کے بعد محکمہ صحت نے شہر قائد کے دو علاقوں سولجر بازار اور رحیم اپارٹمنٹ کے اطراف میں مائيکرولاک ڈاؤن لگا دیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ‘اومی کرون’ سے متاثرہونے والی خاتون کورونا وائرس کا شکار ہوچکی تھی جنہیں کورونا سے صحتیاب ہونے کے بعد نجی اسپتال سے گھر منتقل کر دیا گیا ہے۔ متاثرہ خاتون کو دوبارہ مرض کی شکایت ہوئی جس پر ان کے نمونے این آئی ایچ کو بھیجے گئے تھے جہاں جنیوم سیکونیسک کے ذریعے وائرس کی شناخت ‘اومی کرون’ کی ہوئی۔متاثرہ خاتون کےرابطے میں آنے والے 51 افراد کے ٹیسٹ کیے جا رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیے
کووڈ 19 کے بعد پاکستان میں نئے کورونا وائرس اومی کرون کا پہلا کیس رپورٹ
اومی کرون کا خطرہ، سکھر ضلعی انتظامیہ کا ویکسینیشن مہم تیز کرنے کا فیصلہ
واضح رہےکہ ماہر ماہر متعدی نے خدشہ ظاہر کیا ہےکہ کورونا وائرس کی خطرناک قسم ‘اومی کرون’ ویرینٹ شہر کراچی میں پھیل چکا ہے اگر مزید سیمپل لے کر اومی کرون ویرینٹ کی تشخیص کی جائے تو مزید کیس سامنے آئیں گے۔ ماہرین نے خدشہ ظاہر کیا کہ کورونا وائرس کا ویرینٹ اوم کرون کراچی میں پھیل چکا ہے۔