ویرات کوہلی اور روہت شرما میں اختلافات سامنے آگئے

کوہلی نے نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز میں کھیلنے سے معذرت کی تو روہت شرما نے ٹیسٹ سیریز میں نا کھیلنے کا اعلان کردیا۔

بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد اظہرالدین نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کی ہے کہ ویرات کوہلی نے مطلع کیا ہے کہ وہ ون ڈے سیریز کے لیے دستیاب نہیں ہوں گے۔

اظہرالدین نے ٹویٹ میں مزید بتایا کہ روہت شرما ٹیسٹ سیریز نہیں کھیل سکیں گے۔ بریک لینے میں کوئی حرج نہیں ہے لیکن یہ وقت ٹھیک نہیں۔ اس سے تنازع کی بات کو تقویت ملتی ہے۔

یاد رہے کہ متحدہ عرب امارات میں ٹی 20 ورلڈکپ کھیل کر بھارت واپس پہنچنے والی ٹیم میں آئندہ کرکٹ سیریز کے لیے اہم تبدیلیاں کی گئی تھیں۔

ویرات کوہلی کو ون ڈے میچز کے لیے ٹیم کی کپتانی سے ہٹا کر روہت شرما کو کپتان مقرر کیا گیا تھا لیکن ٹیسٹ میچز کیلیے ان کی کپتانی کو برقرار رکھا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیے

نوین پٹنائک نے بھارتی ہاکی ٹیم کو چیمپیئن کیسے بنایا؟

اولمپکس 2020، پاکستان کی ہاکی ٹیم کہاں رہ گئی؟

ویرات کوہلی اپنی بیٹنگ کی وجہ سے نا صرف بھارت بلکہ پوری دنیا میں مقبول ہیں، ان کے مداحوں کو انڈین کرکٹ بورڈ کے اس فیصلے پر بہت دکھ تھا۔

ہونا تو یہ چاہیے تھا کہ ویرات کوہلی بورڈ کے فیصلے کو قبول کرتے اور ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی پر اپنی توجہ مرکوز کرتے لیکن انہوں نے اپنی ناراضگی کا اظہار اس طرح کیا کہ نیوزی لینڈ سے ہونے والی آئندہ ون ڈے سیریز میں کھیلنے سے انکار کر دیا۔

کوہلی کے اعلان کے بعد روہت شرما نے بھی اعلان کیا کہ وہ ٹیسٹ میچز میں ٹیم کی نمائندگی نہیں کرسکیں گے۔

اظہر الدین نے یہی بات کی ہے کہ ٹھیک ہے کھلاڑی مستقل کھیل کھیل کر ایک ہی روٹین سے تھک جاتے ہیں جو کہ گیم کو دوران ان کی کارکردگی پر اثر انداز ہوتا ہے جس کے لیے ضروری ہے کہ بریک لی جائے۔

لیکن دونوں ٹاپ کلاس بیٹسمینز کی جانب سے ایسے وقت میں بریک پر جانا کہ جب کرکٹ سیریز سر پر کھڑی ہیں بالکل غلط بات ہے۔ اس سے ثابت ہورہا ہے کہ ٹیم کے اندر آپس میں اختلافات ہیں۔

متعلقہ تحاریر