دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ:پاکستان کا ویسٹ انڈیز کو جیت کے لیے 173رنز کا ٹارگٹ

تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز میں پاکستان کو ویسٹ انڈیز کے خلاف ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔

پاکستان نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں ویسٹ انڈیز کو جیت کے لیے 173 رنز کا ہدف دے دیا ہے۔ پاکستان تین میچز کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔

کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹگ کیا فیصلہ کیا۔ ٹیم پاکستان نے 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 172 رنز اسکور بنائے اور مہمان ٹیم کو جیت کے لیے 173 رنز کا ہدف دیا۔

یہ بھی پڑھیے

ویرات کوہلی اور روہت شرما میں اختلافات سامنے آگئے

باکسر محمد علی کے پوتے بھی بہترین فائٹر نکلے

پاکستان کی جانب سے اننگز کا آغاز کا کپتان بابر اعظم اور محمد رضوان نے کیا۔ تاہم آج بھی بابر اعظم کو بڑا کارنامہ سرانجام نہ دے پائے اور رن آؤٹ ہوکر پویلین لوٹ گئے۔

پاکستان کے دوسری وکٹ بھی جلد ہی گر گئی جب فخر زمان اسٹیمپڈ آؤٹ ہو کر واپس چلے گئے۔ انہوں نے 5 گیندوں پر 10 رنز اسکور کیے تھے۔

پاکستان کی تیسری وکٹ 86 کے مجموعی اسکور پر گری جب ویل سیٹ بلے باز محمد رضوان ایک غلط شارٹ کھیل کر کیچ آؤٹ ہو گئے انہوں نے 30 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 38 رنز اسکور کیے۔

چوتھی وکٹ 109 رنز پر گری جبکہ 5ویں وکٹ 111 رنز پر واپس پویلین لوٹ گئے۔ پاکستان کی چھٹی وکٹ 124رنز پر گری جب محمد نواز 1 رن بنا کر آؤٹ ہو گئے۔ 7ویں وکٹ 141 کے مجموعی اسکور پر ہمت ہار گئی جب افتخار احمد 19 گیندوں پر 32 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔ پاکستان کی 8ویں وکٹ 171 رنز کے مجموعی اسکور پر  گری جب محمد وسیم 5 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوئے۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے سب سےکامیاب باؤلر اوڈین سمتھ رہے انہوں نے 24 رنز دےکر 2 وکٹیں حاصل کیں۔ عقیل حسین ، اوشانے تھامس ، رومیریو شیفرڈ  اور ہائیڈن والش جونیئر کے حصے میں ایک ایک وکٹ آئی۔

متعلقہ تحاریر