پی ایس ایکس میں زبردست تیزی، 100 انڈیکس میں 1100 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بدھ کے روز کاروبار کا آغاز 43 ہزار 246 پوائنٹس سے شروع ہوا تھا۔

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بھی تیزی رہی، بینچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس 1100 پوائنٹس سے بڑھ گیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا آغاز 43 ہزار 246 پوائنٹس پر ہوا۔ تاجر برادری نے مثبت رویہ دکھایا اور بھاری سرمایہ کاری کی۔

یہ بھی پڑھیے

اوپن مارکیٹ ڈالر اونچی اڑان: بیرونی قرضوں پر مزید 2550 ارب روپے بوجھ بڑھ گیا

بھارت میں بھی مہنگائی آسمان پر پہنچ گئی، شرح 14اعشاریہ 2 فیصد ہوگئی

آج کاروباری ہفتے کے تیسرے روز یعنی بدھ کے روز کے ایس ای 100 انڈیکس میں 1151.97 پوائنٹس کا اضافہ ہوا اور انڈیکس 44000 پوائنٹس کی نفسیاتی حد عبور کر گیا۔ دن کا اختتام کے ایس ای 100 انڈیکس 44,398.68 پوائنٹس پر بند ہوا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ہفتے کے دوسرے روز مجموعی کاروبار کا مثبت رجحان رہا اور 100 انڈیکس میں 370 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔

گزشتہ روز کاروبار کی ابتداء 100 انڈیکس 42,876 کی سطح سے شروع ہوا تھا تاہم ایک موقع پر 100 انڈیکس 43 ہزار 256 پوائنٹس پر دیکھا گیا تھا ۔ منگل کو کاروبار کے اختتام پر پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس 43,246 پر تھا۔ سرمایہ کاروں نے مجموعی طور پر مثبت رجحان ظاہر کیا۔

متعلقہ تحاریر