ارجنٹینا کے اسٹرائیکر سرگی ایگیروں نے فٹبال سے ریٹائرمنٹ لے لی

میں ہر اس امید کے پیچھے بھاگا جہاں سے میں فٹبال میں واپس آسکتا تھا لیکن سب بیکار رہا

ارجنٹینا کے اسٹرائیکراور لاکھوں دلوں کی دھڑکن سرگی ایگیرو نے عارضہ قلب کےباعث پریس کانفرنس کرتےہوئے نم آنکھوں کے ساتھ فٹبال سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔

چھ ماہ قبل غیر معمولی شرائط پر باسلونا کو جوائن کرنےوالے ارجنٹینا کے بہترین اسٹرائیکر گذشتہ روز اسپین کے کیمپ نو اسٹیڈیم میں پریس کانفرنس کرتےہوئے  اپنے مداحوں کو اداس کردیا ، انھوں نے بتایاکہ وہ  ڈیڑھ ماہ قبل مجھے دل کی تکلیف ہوئی گوکہ میں بہترین اور قابل معالجین کی نگہداشت میں تھا تاہم میرے ڈاکٹروں کا مشورہ ہے کہ اب مجھے فٹبال سے  کنارہ اختیار کرنا پڑیگا۔

یہ بھی پڑھیے

مانچسٹر فٹبال میچ کے دوران جہاز سے ’’فری کشمیر‘‘ کا بینر لہرادیا گیا

سابق برطانوی کھلاڑی مائیکل اوون پاکستان فٹبال لیگ کے سفیر مقرر

انھوں نے کہا کہ میں نے ہر طرح کی کوششیں کی اور ہر اس امید کے پیچھے بھاگا جہاں سے میں فٹبال میں واپس آسکتا تھا لیکن سب بیکار رہا، دس روز قبل میں نےفیصلہ کیا کہ اب فٹبال کو خیرباد کہہ دیا جائے اور آج جہاں اپنے مداحوں کو اپنے فیصلےسے آگاہ کررہاہوں

واضح رہے کہ سرگی ایگیرو کو 30 اکتوبر کو میچ کے دوران اچانک چکر آئے اور سینے میں تکلیف محسوس ہوئی جس کے بعد انھیں اسٹیڈیم سے اسپتال منتقل کیا گیا  جہاں  arrhythmia کا شکار بتایا گیا ، ارتھمیا دل کی غیر معمولی دھڑکن کو کہتے ہیں جس میں دل یا تو بہت تیز ی سے دھرکتا ہے یا بہت سست روی سے دھڑکتا ہے ۔

متعلقہ تحاریر