اداکار مانی فلم انڈسٹری میں ڈیبیو کیلیے تیار، حرا مانی خوشی سے نہال

مانی کی پہلی فلم کے حوالے سے بہت خوش ہوں، اداکارہ حرا مانی نے انسٹاگرام پر فلم کا پوسٹر شیئر کردیا

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ حرا مانی نے سوشل میڈیا پر اپنے خاوند کی نئی فلم کا پوسٹر شیئر کردیا۔

اداکارہ حرا مانی نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے خاوند کی نئی فلم کا پوسٹر شیئر کرتے ہوئے اپنے جذبات کا اظہار کیا ہے۔

منیب مرزا کی فلم کا نام عشرت رکھا گیا ہے جس میں مرکزی کردار مانی نبھارہے ہیں۔ فلم میں کام کرنے والی دیگر کاسٹ کی تفصیلات ابھی سامنے آنا باقی ہے تاہم عوام کی جانب سے فلم کے پوسٹر کو بہت سراہا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیئے

ادکارہ حرامانی کی جانب سے انسٹا گرام پر شیئر کی گئی پوسٹ پر نوہزار سے زائد لوگوں کی جانب سے لائیکس کئے گئے ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Hira Mani (@hiramaniofficial)

اداکار مانی کے فلم میں کام کرنے کے حوالے سے مختلف کمنٹس بھی سامنے آئے ہیں۔ پرستار اداکار مانی کے فلم میں کام کرنے سے خوش ہیں۔اس حوالے سے انہوں نے پوسٹ پر کمنٹس بھی کئے ہیں۔

خیال رہے کہ اداکار مانی اپنی مزاحیہ اداکاری سے لوگوں کو پہلے بھی بے حد محظوظ کرتے رہے ہیں۔

متعلقہ تحاریر