احمد بلال محبوب وزراء کی نگرانی پر وزیراعظم عمران خان کے معترف

سہ ماہی ترقی کے منصوبوں کے جائزے کے ذریعے  وزراء کو جوبداہ ٹھہرایا جاسکتا ہے۔

پلڈاٹ کے صدرنے  وزیراعظم عمران خان کی  ایک بار پرھ تعریف کرتے ہوئے کہاہےکہ بہت کم لوگ ان حقائق  سے آگاہ ہیں  جبکہ بہت کم لوگ اس کی اہمیت کو سمجھتے ہیں اس لیے اس کہانی کو بار بار دہرانے کی ضرورت ہے۔

پاکستان انسٹیٹیوٹ آف لیجسلیٹو ڈیولپمنٹ اینڈ ٹرانسپیرنسی (پلڈاٹ) کے صدر احمد بلال محبوب نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیراعظم عمران خان  کی جانب سے پنجاب کے 41 صوبائی وزراء کو 23 جون تک 1090 اہداف حاصل کرنے کا تحریری عہد ناموں کی ہدایت جاری کی ہیں جس کے تحت سہ ماہی ترقی کے منصوبوں کے جائزے کے ذریعے  وزراء کو جوبداہ ٹھہرایا جاسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

پلڈاٹ کے صدر کی وزیراعظم عمران خان کی تعریف

شبلی فراز کا الیکٹرانک ووٹنگ مشین ہیک کرنے پر 10لاکھ روپے انعام کا چیلنج

اس سے قبل پلڈاٹ کے صدر احمد بلال محبوب نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنےپیغام میں وزیراعظم عمران خان  کی جانب سے انتخابات میں  الیکٹرانک ووٹنگ مشین  کے استعمال  کو یقینی بنانے کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ  وزیراعظم عمران خان نے تمام تردباؤکےباوجود پنجاب مقامی حکومتوں کے آرڈیننس میں میئر کے براہِ راست انتخاب کے گیم چینجر  نظام کو تبدیلُ نہیں ہونے دیا۔

متعلقہ تحاریر