ایم ایس سی پاس عامرہ لیاقت خواتین کے لیے طاقت کی علامت

نوجوان خواتین کے لیے مشعل راہ عامرہ لیاقت کا کہنا ہے کاروبار شروع کرنے کا فیصلہ صرف اور صرف عورتوں کو حوصلہ دینے کے لیے شروع کیا۔ ان کا کہنا ہے کہ میرا مقصد صرف عورتوں کو طاقتور بنانا ہے۔  

اسلام آباد میں باہمت نوجوان خاتون عامرہ لیاقت خواتین کے لئے مثال بن گئیں۔پہلے مختلف اداروں میں ملازمت کرتی رہیں اور پھر کاروبار شروع کرکے نہ صرف اپنے پیروں پر کھڑی ہوئیں بلکہ دوسروں کو ملازمت دینے کا سبب بھی بنی ہوئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

خیبر پختون خوا میں روایتی طریقوں سے گڑ بنانے کا طریقہ آج بھی رائج

مظفرآباد آزاد کشمیرکے دور افتادہ گاؤں سے تعلق رکھنے والی ایم ایس سی پاس عامرہ کا خاندان پانچ بہنوں، والدہ، ایک بھائی پر مشتمل ہے۔

عامرہ کو ایف ٹین مرکز میں ڈھابہ کھولنے سے پہلے کئی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ڈھابے کے لئے جگہ کی تلاش،سی ڈی اے سے لائسنس کا حصول اور رشتہ داروں کی تنقید ۔مگر عامرہ لیاقت نے ہمت نہ ہاری اور آج وہ کامیاب کاروبار کی مالک ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ خواتین آگے آئیں،اپنا کاروبار شروع کریں۔وہ ان کی ہر طرح سے مدد اور رہنمائی کریں گی۔

مزید تفصیلات کے لئے نیوز360کے نمائندے جاوید نور کی عامرہ لیاقت سے گفتگو اس رپوٹ میں دیکھئے۔

متعلقہ تحاریر