فواد چوہدری اور شہباز گل ٹوئٹر پر بچگانہ حرکتوں پر اتر آئے
فواد چوہدری سابق وزیراعظم مفتاح اسماعیل کے جعلی ٹوئٹر ہینڈل سے الجھ پڑے، شہبازگل کی مفتاح اسماعیل سے بدتمیزی

فواد چوہدری اور شہباز گل ٹوئٹر پر بچگانہ حرکتوں پر اتر آئے۔وزیراطلاعات فواد چوہدری نے شاہد خاقان عباسی کے نام سے بنائے گئے جعلی ٹوئٹر اکاؤنٹ پر غصہ نکال دیا جبکہ شہبازگل سابق وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل سے بدزبانی پرپر اتر آئے۔
وفاقی کابینہ کی سرکردہ شخصیات فواد چوہدری اور شہباز گل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرسیاسی مخالفین کیخلاف بلاوجہ محاذ جنگ کھول دیا۔وزیراطلاعات فوادچوہدری نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے جعلی ٹوئٹر اکاؤنٹ عدلیہ سے متعلق ٹوئٹ پر لمبا چوڑا جواب دے ڈالا۔
یہ بھی پڑھیے
کارکردگی صفر ، سیاسی جماعتوں نے ایک دوسرے پر کیچڑ اچھالنا سیاست بنالیا
شیری رحمان میک اپ مہنگا کرنے کے مطالبے پر ناراض
شاہد خاقان عباسی کے جعلی اکاؤنٹ سے کیے گئے ٹوئٹ میں لکھا گیا تھا کہ عدلیہ نے بطور وزیراعظم مجھے پیغام بھیجا تھا نیب کو چھیڑا تو اسٹرائیک ڈاؤن کردیں گے۔
فواد چوہدری نے اپنے تئیں شاہدخاقان عباسی کو جواب دیتے ہوئے لکھا کہ جو مکا لڑائی کے بعد یاد آئے اسے اپنے منہ پر مارتے ہیں ، آپ کو جس نے پیغام بھیجا اس کے خلاف ریفرنس فائل کرنا چاہیے تھا۔آپ کو دان میں ملی وزارت عظمیٰ نے عہدے کی عزت کم کی۔اس اعتراف کے بعد آپ کو سیاست چھوڑ دینی چاہیے۔
دوسری جانب وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل سابق وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل سے بدتمیزی پر اتر آئے۔مفتاح اسماعیل نے ٹوئٹر پر وزیراعظم کے اس بیان کو تنقید کا نشانہ بنایا جس میں انہوں نے 2سال غلط وقت پر بارش گندم کی پیداوار متاثر ہونے کی وجہ قرار دیا تھا۔مفتاح اسماعیل نے لکھا کہ نا صرف گندم بلکہ ادویات بھی غلط وقت پر بارش ہونے کی وجہ سے مہنگی ہوئی ہیں۔
مُفت آ صاحب آپ تو بِل بتوڑی کے وہ جِن 👹 ہیں جنہوں نے بچوں کو لوٹا ہے۔ بچوں کی ٹافیاں اتنی مہنگی کی ہیں کے آپکی کمپنی صرف بچوں کو لوٹ کر ہر سال اربوں روپے منافع کما رہی ہے۔ آپ کا تو وہ حال ہے مجھ کام بتاؤ میں کس کو کھاؤں۔
بڑا بزنس مین بنا پھرتا ہے جو بچوں کو لُوٹتا ہے https://t.co/4L0BVRmkUm
— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) December 19, 2021
شہبازگِل مفتاح اسماعیل کو نام بگاڑتے ہوئے نہ صرف انہین بل بتوڑی کا جن قرار دیا بلکہ ان پر بچوں کو لوٹنے کا الزام بھی عائد کردیا۔شہباز گل نے لکھا کہ مفت آ صاحب آپ تو بل بتوڑی کے وہ جن ہیں جنہو ں نے بچوں کو لوٹا ہے۔بچوں کی ٹافیا اتنی مہنگی کی ہیں کہ آپ کی کمپنی صرف بچوں کو لوٹ کر ہرسال اربوں روپے منافع کماری ہے۔آپ کا تو وہ حال ہے مجھے کام بتاؤ میں کس کو کھاؤں۔
شہباز گل نے سانحہ اے پی ایس کے بچوں کی یاد میں آئی ایس پی آر کی جانب سے تیار کردہ نغمے کے بول بھی بگاڑڈالے۔انہوں نے لکھا کہ بڑا بزنس مین بنا پھرتا ہے جو بچوں کو لوٹتا ہے۔