بھارت، بندروں نے 250 کتوں کو ہلاک کردیا

ریاست مہاراشٹرا کے دیہات میں چند دن قبل کتوں نے ایک بندر کے بچے کو مارا تھا جس کے بعد سے بندر اب تک سینکڑوں کتے مار چکے ہیں۔

بھارت کے دو دیہاتوں میں جانوروں کے درمیان خونریز جنگ جاری ہے جس میں بندروں نے اب تک انتقام کے طور پر 250 کتوں کو بلندی سے گرا کر ہلاک کر دیا ہے۔

سب سے پہلے کتوں کے ایک غول نے بندر کے ایک چھوٹے بچے کو گھیر کر مارا جس کے بعد بندر غضب ناک ہوئے اور کتوں کو چن چن کر بلندی سے نیچے گراکر مار رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

بھارتی فوج کا ناگا لینڈمیں 13بےگناہ شہریوں کے قتل کا اعتراف

آذربائیجان اور آرمینیا میں نئی جھڑپ، متعدد فوجی ہلاک

اب تک مرنے والے کتوں کی تعداد 250 ہوچکی ہے، یہ سارا منظر دیکھ کرعوام دہشت زدہ ہیں۔

عینی شاہدین کے مطابق بندر کتوں کو دبوچ لیتے ہیں اور انہیں بلندی سے گراکر ماررہے ہیں۔ اب بندر انسانوں کا پیچھا کرنے لگے ہیں اور بالخصوص چھوٹے بچے سہمے ہوئے ہیں۔

ایک واقعے میں بندروں نے 8 سالہ بچے کو پکڑا اور زمین پر گھسیٹتے ہوئے دور تک لے گئے۔ جب لوگوں نے دھمکایا اور شور مچایا تو وہ اسے زخمی حالت میں چھوڑ کر بھاگ گئے۔

عوامی شکایات پر جنگی حیات کے ماہرین بھی علاقے میں پہنچ چکے ہیں لیکن وہ اب تک ایک بھی بندر کو پکڑ نہیں سکے۔

یہ علاقہ مہاراشٹر ریاست کے ضلع بیڑھ کے قریب ہے۔ لاول نامی گاؤں میں ایک بھی چھوٹا کتا نہیں بچا جبکہ باقی خوفزدہ ہوکر بھاگ چکے ہیں۔ گزشتہ ہفتے کتوں نے ایک بندر کے بچے کو  گھیر کر مار دیا تھا جس کے بعد دونوں جانوروں کے گروہوں میں زبردست جھڑپ جاری ہے۔

متعلقہ تحاریر