میں شہباز گل کی والدہ کی شادی میں ویٹر لگ رہا تھا، کیپٹن صفدر
رہنما مسلم لیگ (ن) صفدر اعوان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ وزیراعظم عمران خان کا دل ٹوٹ گیا ہے، آج کل وہ تعویذ لے کر گھوم رہے ہیں۔
مسلم لیگ (ن) کے رہنما کیپٹن (ر) صفدر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کا دل ٹوٹ گیا ہے، کس نے توڑا ہے یہ آپ ان ہی سے پوچھیں، آج کل وہ ایک تعویذ لے کر گھوم رہے ہیں۔
صفدر اعوان نے کہا کہ عمران خان اور ان کے لانے والوں کو شکست ہوگئی ہے، بلدیاتی انتخابات میں کتاب کی یا مولانا فضل الرحمان کی جیت نہیں ہوئی بلکہ عوام کی جیت ہوئی ہے۔
یہ بھی پڑھیے
شہباز گل کی لاہور کے مہنگے ترین کیفے میں صفائی کی ناقص صورتحال پر تنقید
فواد چوہدری اور شہباز گل ٹوئٹر پر بچگانہ حرکتوں پر اتر آئے
ایک صحافی نے سوال کیا کہ جنید صفدر کی شادی پر آپ لوگوں کی فیملی کی بڑی خوبصورت تصاویر جاری ہوئیں لیکن شہباز گل نے آپ کو ویٹر کہا تو یہ بڑی معیوب بات ہے، اس پر صفدر اعوان نے جواب دیا کہ میں ویٹر لگ رہا تھا لیکن شہباز گل کی والدہ کی شادی میں۔
اپنے عدالتی کیس سے متعلق بات کرتے ہوئے کیپٹن (ر) صفدر نے کہا کہ جج صاحب کا نام نہ لیں ورنہ مجھ پر توہین عدالت کا الزام لگ جائے گا، انہوں نے بتایا کہ وہ کیس سپریم کورٹ نے پشاور سے ایبٹ آباد میں منتقل کردیا ہے۔