احمد حسن رانا نے سیاسی پارٹی لانچ کرنے کی تاریخ بتا دی
سابق چیف جج رانا محمد شمیم کے صاحبزادے کا کہنا ہے میرے آئیڈیل قائد اعظم محمد علی جناح ہیں تو پھر آپ سوچ لیں کہ میرے عزائم کیا ہوں گے۔
گلگت بلتستان کے سابق چیف جج رانا محمد شمیم کے صاحبزادے ایڈووکیٹ احمد حسن رانا نے باقاعدہ اپنی سیاسی پارٹی کو لانچ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اس حوالے سے سوشل میڈیا پر ایک واٹس ایپ کا اسکرین شارٹ وائرل ہورہا ہے۔
واٹس ایپ کے اسکرین شارٹ کے مطابق ایڈووکیٹ احمد حسن رانا "شانِ پاکستان پارٹی” کے نام سے سیاسی پارٹی کا اعلان یکم جنوری 2022 میں لانچ کریں گے۔
یہ بھی پڑھیے
خیبر پختون خوا کے بلدیاتی انتخابات میں بدترین شکست، وزیراعظم پنجاب بچانے کی مہم پر
سابق شوہر سے احترام کا تعلق اب بھی قائم ہے، ماہرہ خان
اسکرین شارٹ کے مطابق پارٹی کے نام کی افتتاح تقریب "ڈریم ورلڈ ریسورٹ” میں ہوگی۔ لانچنگ ٹائم 4:20 رکھا گیا۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے اسکرین شارٹ کے مطابق ایڈووکیٹ احمد حسن رانا نے طاقت شو کرنے کے لیے اپنے زیادہ سے زیادہ ممبران کو افتتاحی تقریب میں شرکت پر زور دیا ہے۔
واضح رہے کہ رانا محمد شمیم کے صاحبزادے احمد حسن رانا نے گذشتہ دنوں لندن میں گفتگو کرتے ہوئے ہوئے سیاسی جماعت بنانے کا فیصلہ کیا تھا جس کا اب باقاعدہ اعلان کیا جائے گا۔
رانا احمد حسن کا کہنا تھا کہ یہ ہمارے ہم خیال دوست یار جو کالج فیلوز ہیں، یونیورسٹی فیلوز اور اب اچھی اچھی پوسٹوں پر بیٹھے ہیں ان کا ایک حلقہ احباب ہے۔ ہم وہ جماعت مل کر بنا رہے ہیں۔ ابھی اس کا نام شان پاکستان ہے تاہم اس کو لانچ کرنے میں کچھ وقت لگے گا۔
Ahmed Hasan Rana is a comedy gift that keeeeps on giving 😂
— Khurram Qureshi (@qureshik74) December 12, 2021
رانا محمد شمیم کے صاحبزادے کا کہنا تھا کہ جب ہمارے پاس مطلوبہ فنڈز جمع ہو جائیں گے ، تو ہمیں کسی سے فنڈنگ کی ضرورت نہیں پڑے گی۔ تاکہ کہیں ہم بھی عمران خان صاحب کی طرح نہ پھنس جائیں۔
ایک سوال کے جواب میں رانا احمد حسن کا کہنا تھا کہ میرے آئیڈیل قائد اعظم محمد علی جناح ہیں تو پھر آپ سوچ لیں کہ میرے عزائم کیا ہوں گے۔ میرا منشور کوئی ایکسٹرا آڈناری نہیں ہو گا میرا منشور بھی عمران خان جیسا ہوگا ، مدینہ کی ریاست ہو گی ، ایجوکیشن فری ہو گی ، ہیلتھ کی سہولیات فری ہوں گی ، تاہم باتیں کرنے سےکچھ نہیں ہوتا کرنا بھی پڑتا ہے۔ خان صاحب ڈیلیور نہیں کرسکے ۔ ساڑھے تین سال سےکہہ رہے ہیں کہ گھبرانا نہیں ہے۔ باقی ڈیڑھ سال میں وہ کیا کریں گے۔ پالیسی تو ان سے کوئی بنی نہیں ہے۔
ایک اور سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا مجھے اپنے آپ پر مکمل بھروسہ ہے میں حقیقی تبدیلی لے کر آؤں گا۔