چیئرمین نادرا کا محکمے میں کام کرنے والی 3 ہزار خواتین کو سلام تحسین
چیئرمین نادرا کی جانب سے کئے گئے ٹوئٹ میں محنت کش خواتین کے قومی دن کے موقع پر نیشنل ڈیٹابیس اینڈ رجسٹریشن میں کام کرنے والی تین ہزار سے زائد خواتین کو سلام تحسین پیش کیا گیا ہے۔
چیئرمین نادرا طارق ملک نے محنت کش خواتین کے قومی دن کے موقع پر نیشنل ڈیٹابیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) میں کام کرنے والی تین ہزار سے زائد خواتین کو سلام تحسین پیش کیا ہے۔
نیشنل ڈیٹابیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کے چیئرمین طارق ملک نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹویٹ کیا ہے۔
چیئرمین نادرا کی جانب سے کئے گئے ٹوئٹ میں محنت کش خواتین کے قومی دن کے موقع پر نیشنل ڈیٹابیس اینڈ رجسٹریشن میں کام کرنے والی تین ہزار سے زائد خواتین کو سلام تحسین پیش کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیئے
کیا وجیہہ سواتی بھی نور مقدم جیسے انجام سے دوچار ہوگی؟
چیئرمین نادرا کا کہنا تھا کہ مثبت اقدامات کے تحت خواتین کو ایگزیکٹو عہدوں پر فائض کیا گیا ہے۔
چیئرمین نادرا کا مزید کہنا تھا کہ قومی ادارے میں خواتین کیلئے کام کرنے کی بہترین جگہ، خواتین کیلئے کارکردگی پر مبنی افسران کیڈر کے عہدے، اپنے دفاع کا مفت تربیتی پروگرام اورہراسگی کے خلاف مفت تربیت جیسے ٹھوس اقدامات کو یقینی بنایا جاتا ہے۔
Salute to 3001 women working in all cadres @NadraPak on #NationalWorkingWomenDay
I have taken affirmative action & brought women on executive positions.
My message is clear: If they don’t give you seat at policy table, bring a folding chair, but exclusion is not acceptable /1 pic.twitter.com/0H3k8NEp2E
— Tariq Malik ™ (@ReplyTariq) December 22, 2021
چیئرمین نادرا نے وزیراعظم عمران خان کی جانب سے اسٹیٹ بینک آف پاکستان میں سابق انفارمیشن ہیڈ سلطانہ محمود کی تقرری پر اظہار تشکر بھی کیا ہے۔
طارق ملک کا مزید کہنا تھا کہ نادرا کی سابق ڈپٹی اسسٹنٹ ڈائریکٹر اب ایڈیشنل ایس پی آپریشنز کے طور پر کام کررہی ہیں۔
چیئرمین نادرا کے ٹوئٹ کے جواب میں شہریوں کی جانب سے بھی مختلف آراء سامنے آئی ہیں۔
ایک شہری نے چیئرمین نادرا طارق ملک کے حوالے سے ٹوئٹ میں لکھا کہ طارق ملک صاحب قابل احترام انسان اور بہترین شخصیت ہیں اور انہوں نے دنیا بھر میں نادرا کو عزت دلوائی ہے۔
بریگیڈئیر (ر) خالد محمود عباسی نے چیئرمین نادرا کی ٹوئٹ پر لکھا کہ ملک صاحب ہم آپ سے میرٹ، میرٹ اور صرف میرٹ کی امید رکھتے ہیں۔