سندھ حکومت کو 100 سرکاری اسکول 10 دن میں اپ گریڈ کرنے کا حکم

سندھ بھر میں 100 اسکولوں کی اپ گریڈیشن کی سمری دو روز میں محکمہ منصوبہ بندی کو ارساں کریں۔ عدالت نے حکم سنادیا۔

سندھ ہائی کورٹ نے صوبے بھر میں 100 ہائی اسکولوں کو اپ گریڈ کرنے کا حکم جاری کردیا۔ سندھ بھر میں اسکولوں کو اپ گریٹ کرنے کا معاملے پر دائر درخواست کی سماعت کے دوران عدالت نے محکمہ منصوبہ بندی و ترقیات کے اعتراض مسترد کردیے۔

اپ گریٹ تمام اسکولوں میں انٹرمیڈیٹ تک تعلیم دی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیئے

سندھ ہائی کورٹ کی جانب سے ہدایت کی گئی کہ اپ گریڈیشن کی سمری دو روز میں محکمہ منصوبہ بندی کو ارساں کی جائے جبکہ سمری پر 10 روز میں کام مکمل کرکے سیکریٹری خزانہ کو ارساں کرنے کی ہدایت بھی دی گئی۔

عدالت عظمی نے سیکریٹری خزانہ کو 15 روز میں اپ گریڈیشن کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کا حکم بھی دیدیا گیا ہے۔

عدالت کی جانب سے اسکول کالیجز میں انتظامی عہدوں پر تعینات اساتذہ کو ہفتے میں کلاسز لینے کا حکم بھی صادر کیا گیا ہے۔

بعد ازاں سندھ ہائی کورٹ کی جانب سے کیس کی مزید سماعت آئندہ ماہ تک ملتوی کردی گئی۔

متعلقہ تحاریر