کراچی کے نالے یا ٹائمر بم، شیرشاہ کے بعد محمود آباد میں بھی نالے میں دھماکا
محمود آباد گیٹ کے قریب نالے میں گیس بھرنے سے دھماکا ہوگیا۔ رواں ہفتے کراچی میں یہ دوسرا نالہ دھماکا ہے۔ دھماکے کے نتیجے میں 3 افراد زخمی ہوگئے، جنہیں ابتدائی طبی امداد کیلئے جناح ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
کراچی کے علاقے محمود آباد گیٹ پر نالے میں دھماکا ہوگیا، دھماکے کے نتیجے میں تین افراد زخمی ہوگئے۔ جنہیں فوری ابتدائی طبی امداد کیلئے جناح ہسپتال منتقل کیا گیا۔
دھماکے سے نالے پر قائم دکانوں کو بھی نقصان پہنچا۔ دھماکے کے بعد پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری جائے وقوع پر پہنچ گئی۔
یہ بھی پڑھیئے
عینی شاہدین کا کہنا تھا کہ دھماکہ نالے میں گیس جمع ہوجانے کے باعث ہوا۔
دھماکے کے زخمیوں کی شناخت 20 سالہ دلاور، 17 سالہ بلال اور 11 سالہ جون کے ناموں سے ہوئی ہے۔
شہریوں کا کہنا تھا کہ ایسا لگتا ہے کراچی میں نالوں کے دھماکوں کی سیریز چل رہے ہی۔پہلے شیر شاہ، آج محمودآباد اور اب نہ جانے کراچی کے اب کونسے نالے میں دھماکے کی باری ہے۔
واضح رہے کہ رواں ماہ ہی ایک ہفتہ قبل 18 دسمبر کو بھی شیرشاہ میں بھی ایک نالے میں دھماکا ہوا تھا جس سے 15 سے زائد افراد جاں بحق اور ایک درجن سے زیادہ افراد زخمی ہوگئے تھے۔