پی ٹی وی اور اے اسپورٹس نے پی ایس ایل کے نشریاتی حقوق حاصل کرلیے

کرکٹ ٹورنامنٹ کے سیزن 7 اور 8 کے نشریاتی حقوق کیلیے بولی میں 50 فیصد اضافہ، پی ایس ایل کا ساتواں ایڈیشن 22 جنوری سے شروع ہوگا۔

پی ایس ایل کے 2022 اور 2023 ایڈیشن کے لیے نشریاتی حقوق پی ٹی وی اسپورٹس اور اے اسپورٹس نے 50 فیصد بولی کے ساتھ حاصل کرلیے ہیں۔

دونوں چینلز نے قومی کرکٹ ٹورنامنٹ کے نشریاتی حقوق حاصل کرنے کیلیے سب سے زیادہ بولی لگائی۔

یہ بھی پڑھیے

کرس گیل نے آئی پی ایل ٹورنامنٹ چھوڑ دیا

پی سی بی کا شائقین کرکٹ کے لیے آن لائن مرچنڈائز اسٹور متعارف کرانے کا فیصلہ

پی ٹی وی نیوز کی ٹویٹ کے مطابق شائقین پاکستان سپر لیگ 7 اور 8 کے میچز پی ٹی وی اسپورٹس پر براہ راست دیکھ سکیں گے۔

خیال رہے کہ پی ایس ایل 7 کا آغاز 27 جنوری 2022 سے کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم سے ہوگا جبکہ ٹورنامنٹ کا فائنل میچ 27 فروری کو لاہور میں کھیلا جائے گا۔

پی سی بی کے قائم مقام سی ای او سلمان نصیر نے کہا کہ پی ایس ایل نشریاتی حقوق کی بولی میں 50 فیصد اضافے سے اس ٹورنامنٹ کی مقبولیت کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔

متعلقہ تحاریر