بین الاقوامی صحافی کو بھی ہندو انتہاپسندی پر تشویش

سی جے ورلیمین نے ہندو مذہبی رہنما کی ویڈیو شیئر کی جس میں وہ مسلمانوں سے چین کی طرح کا برتاؤ کرنے کا کہہ رہے ہیں۔

بین الاقوامی صحافی سی جے ورلیمین نے ٹویٹ کرتے ہوئے ہندو مذہبی رہنما کی ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ مسلمانوں کو سور اور عفریت کہہ رہے ہیں۔

ہندو رہنما کا کہنا ہے کہ مسلمانوں سے اسی انداز میں برتاؤ کرنا چاہیے جیسا کہ چین ان کے ساتھ کرتا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ہندو رہنما کہہ رہے ہیں کہ ‘میں نے اپنی پوری زندگی آر ایس ایس کو دی، بی جے پی کو دی، میں نے صرف ایک ہی مطالبہ کیا کہ کسی طرح مسلمانوں کی آبادی کو کنٹرول کیا جائے’۔

یہ بھی پڑھیے

ہندو انتہاپسندوں نے کامیڈین منور فاروقی کو انڈسٹری چھوڑنے پر مجبور کردیا

مودی کے دورِ حکومت میں ریپ کی دھمکیاں مل رہی ہیں، بھارتی صحافی

انہوں نے سابق بھارتی وزیراعظم کے لیے نازیبا الفاظ استعمال کرتے ہوئے کہا کہ منموہن تو پارلیمنٹ میں کھڑے ہو کر کہہ رہے تھے کہ بھارت کے وسائل پر پہلا حق مسلمانوں کا ہے۔

ہندو رہنما نے مزید کہا کہ میں نے حکومت سے صرف ایک مطالبہ کیا تھا کہ سوروں اور عفریت کی طرح بڑھتے ہوئے مسلمانوں کی آبادی کو روکنے کے لیے ہمیں چین کی طرح سخت قانون لانا ہوگا۔

یہ پہلا موقع نہیں کہ ہندو مذہبی رہنما مسلمانوں کے خلاف اشتعال انگیز گفتگو کر رہے ہیں بلکہ وزیراعظم نریندر مودی کے اقتدار میں آتے کے ساتھ ہی مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز جرائم میں اضافہ ہوا۔

سی جے ورلیمین نے ٹویٹ کرکے یہ ثابت کیا ہے کہ بھارت میں مسلمانوں کے خلاف نفرت اور اشتعال انگیزی کے بارے میں عالمی برادری بھی جانتی ہے اور ضرور ایک دن مودی کو اور بھارت کے ریاستی اداروں کو اس شر انگیزی پر کٹہرے میں کھڑا کیا جائے گا۔

متعلقہ تحاریر