شعیب نے کہا میں خوبصورت ہوں، ثانیہ مرزا خوش ہوگئیں

ٹینس اسٹار نے انسٹاگرام پر ویڈیو شیئر کی، وہ بات کررہی ہیں جبکہ شعیب ملک پیچھے بیٹھے مختلف شکلیں بنا کر اپنے جذبات کا اظہار کررہے ہیں۔

ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ کہہ رہی ہیں کہ آج مجھے میرے شوہر نے خوبصورت کہا، ویڈیو میں شعیب ملک کو بھی دیکھا جا سکتا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Sania Mirza (@mirzasaniar)

شعیب ملک پیچھے صوفے پر بیٹھے موبائل فون استعمال کر رہے ہیں جبکہ ثانیہ مرزا اپنے موبائل کے فرنٹ کیمرے سے ویڈیو بنا رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

بیٹی کو سینڈوچ تو نہ کھلا سکی لیکن چٹپٹے پکوڑے ضرور کھلاؤں گی، شنیرا اکرم

ٹی 20ورلڈکپ سیمی فائنل: شنیرا اکرم میکے یا سسرال میں سے کسے سپورٹ کریں گی؟

یہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے ثانیہ نے کیپشن دیا کہ شعیب ملک کو لگ رہا ہے میں اس کے تاثرات نہیں دیکھ سکتی۔

جب ثانیہ ویڈیو میں بات کر رہی ہیں تو پیچھے سے شعیب ملک عجیب غریب شکلیں بنا کر ان کی بات کی تائید یا ان کی بات سے اختلاف کرنے کے لیے اپنے خیالات کا اظہار کر رہے ہیں۔

ثانیہ کہہ رہی ہیں کہ میرے شوہر نے مجھے آج خوبصورت کہا، اصل میں انہوں نے خوبصورت کے ساتھ ساتھ خوب تنگ کرنے والا بھی کہا لیکن میں صرف مثبت بات پر توجہ دیتی ہوں۔

متعلقہ تحاریر