ایمیزون نے شکایت پر اپنی غلطی کو درست کرلیا

ایمیزون نے الیگزا کی آواز کو تبدیل کرتے ہوئے وائس اسسٹنٹ کو اپ ڈیٹ کردیا ہے۔

آن لائن خریدو فرخت کیلئے دنیا کی سب سے مشہور کمپنی ایمیزون کی جانب سے الیگزا وائس اسٹنٹ کو اپ گریڈ کردیا گیا ہے۔

قبل ازیں ایک دس سالہ معصوم بچی نے الیگزا کی آواز سنی اور اس کی جانب لپک کر اس میں سکہ ڈالنے کی کوشش کی جس پر اسے کرنٹ لگ گیا۔

یہ بھی پڑھیئے

اس حوالے سے فوٹوز اور ویڈیوز اپ لوڈ کرنے والی مقبول ایپ انسٹا گرام پر شیئر کی گئی تھی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by H Pakistan (@hellopakistan)

انسٹا گرام پر شیئر کی گئی تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بچی کے وائس اسسٹنٹ میں سکہ ڈالنے کے نتیجے میں نہ صرف بچی کو کرنٹ لگا بلکہ چنگاریاں اٹھنے کے باعث پلگ بورڈ بھی جل گیا۔

بعد ازاں متاثرہ بچی کے والدین نے ایمیزون کو شکایت درج کرائی گئی جس پر ایمیزون کی جانب سے اپنی غلطی کو تسلیم کرتے ہوئے الیگزا وائس اسسٹنٹ کو تبدیل کردیا گیا۔

واضح رہے کہ دس سالہ معصوم بچی کے ساتھ پیش آنے والے خطرناک واقعہ ٹک ٹاک اور سوشل میڈیا پر زیرگردش رہا۔

خیال رہے کہ آن لائن خرید وفروخت کیلئے دنیا بھر میں سب سے معروف کمپنی ایمیزون دنیا کے سب سے امیر ترین شخص جیف بیزوز کی ہے۔

متعلقہ تحاریر