عامر لیاقت کے سافٹ ویئر اپ ڈیٹ کی باز گشت

حکمراں جماعت کے رکن قومی اسمبلی کو اچانک طبیعت بگڑنے پر نجی ہسپتال میں داخل کرلیا گیا۔

حکمراں جماعت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکنِ قومی اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کو طبیعت ناساز ہونے پر کراچی کے نجی ہسپتال میں داخل کرادیا گیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر پی ٹی آئی ویمن ونگ کراچی کی انفارمیشن سیکریٹری فوزیہ صدیقی کی جانب سے عامر لیاقت حسین کی ہسپتال سے کھینچی گئی تصویر شیئر کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیئے

ٹوئٹر پر شیئر کی گئی تصویر میں عامر لیاقت ہسپتال کے بیڈ پر بے سدھ پڑے نظر آ رہے ہیں۔

فوزیہ صدیقی نے عامر لیاقت حسین کیلئے دعائے صحت کی اپیل کرتے ہوئے لکھا ہے کہ رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت حسین شدید علالت کے باعث نجی ہسپتال میں داخل ، اللہ پاک ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کو صحت کاملہ عطا فرمائے آمین۔

واضح رہے کہ اس سے قبل عامر لیاقت حسین کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے ٹویٹ کیا گیا تھا۔عامر لیاقت حسین کی حالت تشویش ناک ساؤتھ سٹی اسپتال منتقل کیا جارہا ہے تاہم ہنوز یہ واضح نہیں ہوسکا ہے کہ انہیں کس بیماری کے باعث ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

دوسری طرف سوشل میڈیا پر لوگوں کی جانب سے عامر لیاقت حسین کے حوالے سے مختلف کمنٹس بھی آنا شروع ہوگئے ہیں۔

فرحان احمد نے لکھا کہ سوفٹویئر اپڈیٹ کردیا کیا؟

نعیم خان نے لکھا کہ قبض ہوگیا۔

جنید جاوید نے منشیات کے استعمال کا الزام عائد کیا۔

عثمان خان نے ڈرامے باز قرار دیا۔

Facebook Comments Box