صارفین کی آسانی کیلیے لیسکو کی موبائل ایپ بنادی، حماد اظہر

بلنگ کی تفصیلات، نیا کنکشن، ٹیکس سرٹیفکیٹس اور شکایات کے اندراج کے آپشنز دستیاب ہوں گے، آئی فون یوزرز کے لیے بھی فیچر متعارف ہوگا۔

وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے ٹویٹ کرتے ہوئے بتایا کہ بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کو صارفین کے لیے مزید جواب دہ بنانے کے لیے آج لیسکو ایک فون ایپلی کیشن لانچ کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس ایپلی کیشن میں شکایات درج کی جا سکیں گی، ان شکایات پر ہونے والی کارروائی سے متعلق جان سکیں گے، بلنگ کی معلومات، نئے کنکشن کی دخواستیں اور ٹیکس سرٹیفکیٹس وغیرہ سے متعلق آپشنز موجود ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

ورلڈ بینک بجلی کی تقسیم کار کمپنیز کا قبلہ درست کرنے کی ٹھان لی

کراچی والے رومان پرور دسمبر میں مہنگی بجلی کو روئیں گے

حماد اظہر نے لکھا کہ یہ ایپ پہلے مرحلے میں صرف اینڈرائیڈ فونز میں ہوگی لیکن کچھ ہفتوں میں آئی فون کے لیے بھی بنا دی جائے گی۔

اگر یہ منصوبہ لیسکو میں کامیاب رہا تو دیگر تقسیم کار کمپنیز بھی اس ماڈل کی تقلید کریں گی۔

متعلقہ تحاریر